Thu, 18 May 2023 11:43:06
سپریم کورٹ نے بدھ کے روز مارکیٹ واچ ڈاگ سیبی کو اڈانی-ہنڈن برگ تنازعہ سے متعلق اپنی جانچ پر مبنی اسٹیٹس رپورٹ اگست میں پیش کرنے کے لیے کہا ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کی نگرانی میں جانچ کی حد محدود ہے اور صرف جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) ہی سارا سچ سامنے لا سکتی ہے۔
View more
Thu, 18 May 2023 11:28:50
مہاراشٹر میں گزشتہ کچھ دنوں کے دوران کئی فرقہ وارانہ فسادات ہوئے ہیں۔ اس تعلق سے شیوسینا ادھو گروپ نے اپنے ترجمان رسالہ ’سامنا‘ میں ایک مضمون کے ذریعہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سامنا میں لکھا گیا ہے کہ ’’بی جے پی کا فساد بھڑکا کر سیاسی روٹیاں سیکھنے کا کاروبار نسلوں سے چلا آ رہا ہے اور انتخاب نزدیک آتے ہی اس کاروبار میں سرمایہ کاری بڑھ جاتی ہے۔‘‘
View more
Thu, 18 May 2023 11:16:42
رمضان المبارک کی تکمیل پر عید کی رات سابقہ سالوں کی طرح امسال بھی غریب و نادار گھرانوں میں فطرہ چاول تقسیم کیا گیا۔
View more
Thu, 18 May 2023 11:09:34
کرناٹک کا نیا وزیر اعلیٰ کون ہوگا اس سوال کا جواب مل گیا ہے۔ کانگریس کے تجربہ کار لیڈر سدارامیا کرناٹک کے نئے وزیر اعلیٰ بنیں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ریاستی کانگریس کے سربراہ ڈی کے شیو کمار ان کے نائب ہوں گے۔
View more
Wed, 17 May 2023 22:14:35
گردابی طوفان ’موچا‘ کا اثر اب کم ضرور ہو گیا ہے، لیکن اس سے ہوئے نقصانات کا دائرہ بہت وسیع دکھائی دے رہا ہے۔ میانمار میں اس گردابی طوفان کی وجہ سے کم از کم 81 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور سینکڑوں افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔
View more
Wed, 17 May 2023 22:10:03
کرناٹک اسمبلی انتخاب کے نتائج برآمد ہوئے چار روز گزر گئے ہیں ہارنے والے امیدوار اپنی شکست کے اسباب پر غور و فکر کر رہے ہیں۔ مکمل اکثریت حاصل کرنے والی پارٹی کانگریس کے اراکین اسمبلی اپنی جیت پر جشن منا رہے ہیں، حالانکہ وزیر اعلیٰ کون ہوگا اس پر کشمکش والی حالت اب تک برقرار ہے۔
View more
Wed, 17 May 2023 22:05:13
) اقوام متحدہ نے 17 مئی کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ پانچ سال دنیا بھر میں شدید گرمی پڑ سکتی ہے۔ اقوام متحدہ کی موسمیاتی ایجنسی نے اس سلسلے میں متنبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگلے پانچ سال اب تک کے سب سے گرم سال ہو سکتے ہیں۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ گرین ہاؤس گیسز اور النینو مل کر درجہ حرارت کو بڑھا رہے ہیں۔
View more
Wed, 17 May 2023 22:02:01
کرناٹک کا اگلا وزیر اعلیٰ کون ہوگا، اس کو لے کر کانگریس جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا کا بیان سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ غور و خوض کا عمل ابھی جاری ہے اور اگلے وزیر اعلیٰ عہدہ کے لیے امیدوار کے نام کا آج یا کل اعلان ہو جائے گا۔
View more
Wed, 17 May 2023 21:58:13
شہر کے مضافات میں کٹیل مندر کے پاس او ایم پی ایل نامی کمپنی کی ملکیت والی ایک پرائیویٹ بس میں بھڑکی آگ سے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy