Thu, 18 May 2023 23:29:59
بہار کے ذات پر مبنی سروے کے حوالہ سے سپریم کورٹ نے نتیش حکومت کو جھٹکا دیتے ہوئے پٹنہ ہائی کورٹ کی طرف سے عائد کی گئی عبوری پابندی ہٹانے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ 14 جولائی کو ہائی کورٹ اس معاملے کی سماعت کرے گا۔ ہائی کورٹ نے سروے کو بنیادی طور پر غیر آئینی سمجھتے ہوئے عبوری حکم امتناعی دیا ہے۔ اس کے خلاف بہار حکومت سپریم کورٹ پہنچی ہے۔
View more
Thu, 18 May 2023 23:25:02
کرناٹک کے نامزد وزیر اعلیٰ سدارمیا کو آج کانگریس قانون ساز پارٹی (سی ایل پی) کا باضابطہ لیڈر منتخب کر لیا گیا۔ جمعرات کی شام سدارمیا اور ڈی کے شیوکمار دہلی سے بنگلورو پہنچے تھے جس کے بعد کانگریس قانون ساز پارٹی کی میٹنگ ہوئی۔ سی ایل پی لیڈر منتخب ہونے کے بعد سدارمیا نے بلاتاخیر گورنر سے ملاقات کر حکومت سازی کا دعویٰ پیش کر دیا۔
View more
Thu, 18 May 2023 23:21:23
اسمبلی الکیشن میں بی جے پی کی شرمناک ہار پر ریاستی صدر نلین کمار کٹیل اور ایم پی سدانند گوڈا کی تصویروں پر چپلوں کے ہار والا بینر آویزاں کرنے والے ملزمین کو پولیس کے ذریعہ بے دردی سے پیٹنے کا معاملہ میڈیا میں عام ہونے کے بعد متعلقہ سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کو معطل کیا گیا اور ڈی وائی ایس پی کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔
View more
Thu, 18 May 2023 23:17:26
انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ منیجمنٹ میں پونے کی معروف کمپنی دوشہین سولیوشنس پرائیویٹ لمیٹیڈ کی جانب سے 6 مئی 2023 کو طلبہ کے لئے روزگار فراہم کرنے کے مقصد سے کیمپس پلیسمنٹ ڈرائیو کا انعقاد کیا گیا۔
View more
Thu, 18 May 2023 13:14:17
کرناٹک کے نئے وزیر اعلیٰ سدارمیا ہوں گے اور کانگریس پارٹی نے اس کا باضابطہ طور پر اعلان بھی کر دیا ہے۔ کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے دہلی میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس صدر نے فیصلہ کیا ہے کہ سدارمیا کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ہوں گے اور ڈی کے شیوکمار نائب وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ اس کے علاوہ ڈی کے شیوکمار لوک سبھا انتخابات ہونے تک کرناٹک کانگریس کے صدر کے عہدے پر برقرار رہیں
View more
Thu, 18 May 2023 12:43:17
اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کے منشیات سے متعلق کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سابق زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کی چیٹ سے سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔ چیٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ این سی بی کے سینئر افسران خود چاہتے تھے کہ آرین خان کو زیادہ سے زیادہ دنوں تک این سی بی کی تحویل میں رکھا جائے۔ چیٹ سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سمیر وانکھیڑے آرین خان سے متعلق ہر پیشرفت سینئر حکام تک
View more
Thu, 18 May 2023 12:09:21
مودی حکومت میں مختلف قلمدانوں کی ذمہ داری سنبھال چکے کرن رجیجو سے وزارت قانون کا قلمدان چھین لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وزارت کی ذمہ داری اب ارجن رام میگھوال کو سونپی گئی ہے۔
View more
Thu, 18 May 2023 12:06:32
کرناٹک میں مکمل اکثیرت کے ساتھ جیت حاصل کرنے والی انڈین نیشنل کانگریس نے ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ کے نام پر مہر لگا دی ہے اور یہ ذمہ داری پارٹی کے تجربہ کار لیڈر سدارمیا کو سونپی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ڈی کے شیو کمار کو نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ سونپا جائے گا۔
View more
Thu, 18 May 2023 12:03:44
اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات 2024 کے پیش نظر اقلیتی محاذ مسلم ووٹروں کا بی جے پی میں اعتماد بڑھانے کی تیاری کر رہا ہے۔ این ڈی ٹی وی پر شائع رپورٹ کے مطابق تنظیم سے وابستہ ملک بھر کے کارکنوں کی ورکشاپ میں حکومت کی پالیسیوں کو مسلم اکثریتی علاقوں تک لے جانے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy