Tue, 16 May 2023 23:56:36
دہلی-این سی آر کی ہوا میں منگل کے روز دھول کے ذرات بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں جس سے لوگوں کے لیے سانس لینا زہرناک ہو گیا۔ منگل کے روز دہلی میں اے کیو آئی ’پی ایم 10‘ تک پہنچ گیا۔
View more
Tue, 16 May 2023 23:45:54
اتر پردیش کے فتح پور ضلع میں منگل کے روز دردناک سڑک حادثے میں 8 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والی سبھی 8 افراد آٹو پر سوار تھے۔ واقعہ جہان آباد کے چلی موڑ کے پاس پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار ٹینکر نے تقریباً ایک درجن مسافروں سے بھرے آٹو میں ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں دو لوگ شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جن کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔
View more
Tue, 16 May 2023 23:38:26
مرکزی وزیر نتن گڈکری کو ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکی والا فون آیا ہے۔ اس بار انھیں دھمکی آمیز یہ فون دہلی واقع رہائش پر آیا جس کے بعد میں پولیس محکمہ میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ دہلی پولیس دھمکی آمیز فون کی خبر ملنے کے ساتھ ہی سرگرم ہو گئی اور تحقیقات شروع کر دی۔
View more
Tue, 16 May 2023 23:26:38
پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ ریاست میں اسٹامپ پیپر کی کلر کوڈنگ شروع ہو گئی ہے اور یہ اس معاملے میں ملک کی پہلی ریاست بھی بن گئی ہے۔
View more
Tue, 16 May 2023 23:17:12
کرناٹک اسمبلی انتخاب کے نتائج برآمد ہو چکے ہیں، اور بی جے پی کی حالت جتنی خراب بتائی جا رہی تھی ریزلٹ اس سے کہیں زیادہ خراب برآمد ہوئے ہیں۔ پارٹی کو صرف 66 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں جو گزشتہ اسمبلی انتخاب میں حاصل سیٹوں سے 38 کم ہیں۔
View more
Tue, 16 May 2023 17:47:17
اتر پردیش پولیس نے اومیش پال قتل معاملہ میں ملزم گڈو مسلم اور شائستہ پروین کے خلاف لُک آؤٹ نوٹس جاری کیا ہے۔ شائستہ پروین اور گڈو مسلم پر یوپی پولیس پہلے ہی 5-5 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کر چکی ہے۔ ان دونوں کے علاوہ ملزم صابر کے خلاف بھی لک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 16 May 2023 17:44:51
ملک کی راجدھانی نئی دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں آج یعنی منگل کی صبح کی شروعات دھول بھری آندھی کے ساتھ ہوئی۔ چنانچہ پورا دہلی شہر اور این سی آر کے کئی علاقے دھول کی لپیٹ میں آگئے اور حد نگاہ بھی کم ہو گئی۔ آئی جی آئی ایئرپورٹ کے علاقے میں بھی دھول بھری آندھی کے بعد حد نگاہ میں کمی واقع ہوئی۔ اس علاقے میں حد نگاہ کم ہو کر 1100 میٹر سے کم گئی۔
View more
Tue, 16 May 2023 17:42:19
وارانسی میں واقع گیانواپی مسجد تنازعہ کے تعلق سے ضلعی کورٹ نے ایک اہم عرضی کو منظوری دے دی ہے جس کے تحت گیانواپی مسجد میں پائے گئے تالاب میں لگے پانی کے پائپ کو جسے ہندو فریق شیولنگ قرار دے رہا ہے، اُس پائپ کے ساتھ ساتھ پورے احاطہ کا اے ایس آئی سروے کیا جا سکتا ہے۔ اس معاملے میں عدالت نے مسلم فریق کو اعتراض درج کرنے کے لیے 19 مئی تک کی مہلت دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے عرضی پر سماعت ک
View more
Tue, 16 May 2023 17:38:42
گجرات کی ایک جیل میں زیر حراست شخص کو اس قدر پولیس کی زد و کوب کا سامنا کرنا پڑا کہ وہ موت کی نیند سو گیا۔ معاملہ گجرات کے بوٹاڈ ضلع میں واقع جیل کا ہے جہاں 28 سالہ شخص کی موت مبینہ طور پر حراست میں پٹائی کی وجہ سے ہو گئی ہے۔ اس معاملے میں تین پولیس کانسٹیبل کے خلاف قتل کا کیس درج کیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy