ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : جلتے ہوئے کارگو جہاز سے آئی این ایس سورت کے ذریعے 18 افراد کو بچالیاگیا - 4 لوگ لاپتہ

منگلورو : جلتے ہوئے کارگو جہاز سے آئی این ایس سورت کے ذریعے 18 افراد کو بچالیاگیا - 4 لوگ لاپتہ

Tue, 10 Jun 2025 11:18:18    S O News
منگلورو :  جلتے ہوئے کارگو جہاز سے آئی این ایس سورت کے ذریعے 18 افراد کو بچالیاگیا -  4 لوگ لاپتہ

منگلورو 10 / جون (ایس او نیوز) کیرالہ کے پاس سمندر میں سنگاپوری کارگو جہاز ایم وی وان ہائی 503 میں آگ لگنے کے بعد راحت رسانی کے لئے پہنچے ہوئے ہندوستانی بحریہ کے جہاز آئی این ایس سورت کے ذریعے کارگو جہاز کے عملے میں شامل 18 افراد کو بچا لیا جبکہ 4 لوگ ابھی لاپتہ بتا جا رہے ہیں ۔
    
سنگاپوری پرچم کے ساتھ ایم وی وان ہائی کنٹینر جہاز جب کولمبو سے ممبئی کی طرف سفر کر رہا تھا تو کیرالہ کے بیپور ساحل سے تقریباً 78 ناٹیکل میل کے فاصلے پر سمندر کے اندر اس جہاز میں آگ بھڑکی تھی ۔ خطرے سے دوچار کارگو جہاز  سے مدد کی دخواست ملتے ہی ہندوستانی بحریہ کا جہاز آئی این ایس راحت رسانی کے لئے پہنچ گیا اور اسے جلتے ہوئے جہاز پر موجود عملے کے 22 افراد میں سے 18 کو بچانے میں کامیابی ملی ۔ ان تمام لوگوں کو نیو منگلورو پورٹ پر لایا گیا جن میں سے لو یانلی اور سونیتور ہینی نامی دو افراد سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں جبکہ ژو فباو، گوو لینینو، تھین تھان تے اور کئی زاو تو نامی چار عملے کے افراد معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں ۔  بقیہ بارہ افراد پوری طرح محفوظ ہیں ۔ منگلورو پورٹ کے افسران  اور مقامی پولیس کی طرف سے زخمیوں کو مناسب علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ جہاز پر جو 22 افراد پر مشتمل عملہ تھا اس میں 8 چینی، 4 تائیوانی، 4 برمی اور 2 انڈونیشیائی باشندے تھے ۔ اس کے علاوہ لاپتہ ہوئے چار افراد کے لئے تلاشی مہم تیز کر دی گئی ہے ۔


Share: