ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل الوے کوڈی بندر گاہ کے پاس پائی گئی کار ؛ مالک لاپتہ؛ تلاش جاری

بھٹکل الوے کوڈی بندر گاہ کے پاس پائی گئی کار ؛ مالک لاپتہ؛ تلاش جاری

Mon, 09 Jun 2025 18:01:24    S O News

بھٹکل 9 / جون (ایس او نیوز) تعلقہ کے الوے کوڈی بندرگاہ  کے پاس ایک لاوارث  کار پائی  جانے کے بعد پتہ چلا ہے کہ کار مالک نوین کمار گونڈکر (34) لاپتہ ہوگیا ہے۔

navin-kumar-missing

    بتایا جاتا ہے کہ بندرگاہ کے علاقے میں لاوارث کار بازیافت ہونے پر مقامی افراد نے کار کے مالک کا رہائشی پتہ معلوم کرنے کے بعد نوین کے گھر والوں کو فون کے ذریعے اس بات کی خبر دی ۔ جس کے بعد نوین کمار کے بھائی سورج کمار نے بھٹکل پہنچ کر یہاں کے دیہی پولیس اسٹیشن میں گم شدگی کی رپورٹ درج کروائی ۔

 شکایت میں کہا گیا ہے کہ نوین کمار گونڈکر ضلع ہاویری کے رانے بینور کا رہنے والا ہے ۔ وہ 30 مئی سے گھر واپس نہیں لوٹا ہے ۔ 2 جون کو اس نے گھر والوں کو فون پر بتایا تھا کہ وہ کل واپس لوٹے گا ، مگر تا حال وہ واپس نہیں لوٹا ہے ۔  سورج کمار نے  بھٹکل میں پائی گئی کار کی شناخت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ  لاوارث کار نوین کمار کی ہے ۔ 

شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے  پولس نے  تفتیش اور تلاش شروع کر دی ہے ۔


Share: