ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل اور اطراف میں جاری بارش کے باعث، جمعہ مساجد میں ادا کی جائے گی عیدالاضحیٰ کی نماز

بھٹکل اور اطراف میں جاری بارش کے باعث، جمعہ مساجد میں ادا کی جائے گی عیدالاضحیٰ کی نماز

Fri, 06 Jun 2025 01:01:02    S O News
بھٹکل اور اطراف میں جاری بارش کے باعث، جمعہ مساجد میں ادا کی جائے گی عیدالاضحیٰ کی نماز

بھٹکل 6/جون(ایس او نیوز)  دو ہفتوں سے جاری مسلسل بارش کو دیکھتے ہوئے بھٹکل سمیت اطراف کے علاقوں میں اس بارعیدالاضحیٰ کی نماز جمعہ مساجد میں ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ غالباً پورے ملک میں سنیچر7 جون کو عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے، چونکہ ریاست کرناٹک کے اکثر حصوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، اس مناسبت سے اکثر علاقوں میں عیدگاہ کے بجائے جمعہ مساجد میں ہی نماز کا اہتمام کیا گیا ہے۔

بھٹکل  کی جامع مسجد، خلیفہ جامع مسجد، تنظیم ملیہ  مسجد ، بلال جمعہ مسجد اور مخدومیہ جمعہ مسجد میں صبح سات بجے نماز شروع ہوگی۔ مسجد مدینہ، مسجد نور، مسجد ابوذَر، مسجد حمزہ، مسجد بدریہ، مسجد عُمیر، مسجد امام بخاری، مسجد احمد سعید اور مسجد سیدنا ابراہیم (جامعہ آباد)  میں  7:15 بجے، تینگن گنڈی جامع مسجد میں  7:30 بجے، شیرالی کی رحمانیہ مسجد میں 7:45 بجے اور علی میاں مسجد میں 8:00 بجے نماز  ادا کی جائے گی۔

مرڈیشور کی جامع مسجد اور نور مسجد میں صبح 6:30 بجے نمازعید کی دوگانہ ادا کی جائے گی، مسجد حُسین میں 6:35 بجے، جبکہ غوثیہ مسجد اور محمدیہ مسجد میں نماز کا وقت 6:40 بجے  طے کیا گیا ہے۔

پڑوسی ہوناور تعلقہ کی منکی جامع مسجد میں نماز صبح 7:00 بجے اور مسجد عثمان بن عفان میں 7:15 بجے نماز ادا کی جائے گی۔اسی طرح ولکی جمعہ مسجد اور روشن محلہ جمعہ مسجد میں 7:00 بجے، سمسی جمعہ مسجد، سڑلگی اور گیرسوپّا میں 7:30 بجے  عید کی نماز ادا کی جائے گی۔

جامع مسجد ہوناور اور ٹونکا جمعہ مسجد میں نماز عید صبح 8:00 بجے ادا کی جائے گی۔

اسی طرح ایک اور تعلقہ کمٹہ میں جامع مسجد میں نماز صبح 8:00 بجے ادا کی جائے گی، جبکہ ہونلّی جامع مسجد اور فاروقی محلہ جامع مسجد میں نماز کا وقت صبح 7:30 بجے مقرر کیا گیا ہے۔

Click here for report in English


Share: