Sat, 21 Oct 2023 13:39:00
مودی سرنیم معاملہ میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو بڑی راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت کی بحالی کو چیلنج کرنے والی مفاد عامہ کی عرضی کو مسترد کر دیا ہے۔
View more
Sat, 21 Oct 2023 13:34:01
تلنگانہ دورے کے تیسرے اور آخری دن کانگریس لیڈر راہل گاندھی نےجگتیال ضلع میں عوامی جلسہ سے خطاب کیا۔انہوں نے اس پرہجوم جلسہ میں اپنی تقریر کے دوران وزیراعظم مودی اور کے سی آر پرتنقید کی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ’’تلنگانہ میں کانگریس کے ببر شیروں کی سرکار ہوگی،یہاں کے عوام کی سرکار ہوگی۔کانگریس کے ببر شیر بی آر ایس کی سرکار کو اکھاڑ پھینکیں گے۔
View more
Sat, 21 Oct 2023 13:28:19
اسرائیلی شیطنت اور وحشی پن میں دن بدن اضافہ ہو تا جارہا ہے کیوں کہ اس کی فوج اسپتال اور رہائشی مکانات کے بعد عبادتگاہوں کو بھی نہیں بخش رہی ہے۔ گزشتہ شب ہونے والی شدید بمباری میں اسرائیلی فوج نے غزہ میں واقع ایک تاریخی چرچ کے ساتھ ساتھ ۲؍ تاریخی اہمیت کی حامل مساجد کو بھی نشانہ بنایا۔
View more
Sat, 21 Oct 2023 13:22:46
ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ اور مودی حکومت کی سب سے بڑی ناقدین میں سے ایک مہوا موئترا کے تعلق سے جو تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس کی ہوا نکالتے ہوئے مہوا موئترا نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم کے دفتر نے زبردستی تاجر درشن ہیرانندنی سے کورے کاغذپر دستخط کرائے اور اس پر اپنی مرضی کی کہانی لکھتے ہوئے بعد میں `پریس میں لیک کردیا۔
View more
Sat, 21 Oct 2023 13:17:44
چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات میں انتخابی مہم کی کمان پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے، سابق صدور سونیا گاندھی ، راہل گاندھی اور چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل سمیت 40 اہم اسٹار کمپنیرز سنبھالیں گے۔
View more
Sat, 21 Oct 2023 12:50:48
دکشن کنڑا کے کڈبا تعلقہ کا رہنے والا سریش (34 سال) نامی شخص کیرالہ کے کنور میں توازن بگڑ کر چلتی ٹرین سے گرنے کی وجہ سے فوت ہوگیا ۔
View more
Sat, 21 Oct 2023 12:43:33
موڈ بھٹکل بائی پاس کے قریب نیشنل ہائی وے کا تعمیری کام آدھا ادھورا پڑا رہنے کی وجہ سے یہ علاقہ جان لیوا حادثوں کا مرکز بن گیا ہے ۔
View more
Sat, 21 Oct 2023 12:37:03
بھٹکل تعلقہ اسپتال میں امراض جلد کے ماہر ڈاکٹر اومیش ایچ ٹی جو گزشتہ ایک ہفتے پہلے اچانک لاپتہ ہوگئے تھے ، ان کا پتہ چل گیا ہے اور وہ خود اپنے اہل خانہ کے ساتھ بھٹکل دیہی پولیس اسٹیشن میں حاضر ہوگئے ۔
View more
Sat, 21 Oct 2023 12:30:52
کمٹہ سے سرسی کو جوڑنے والا نیشنل ہائی وے 766E ہلکی اور بھاری موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے یکم نومبر 2023 سے 31 مئی 2024 تک 6 مہینوں کے لئے بند کردیا جائے گا اور اس عرصہ میں موٹر گاڑیوں کو دوسرا متبادل راستہ استعمال کرنا ہوگا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy