Sat, 21 Oct 2023 12:08:59
نٹھاری واقعہ کے ملزم منندر پنڈھیر کو جیل سے آج رِہائی مل گئی۔ اس رِہائی کے بعد نٹھاری واقعی پنڈھیر کی کوٹھی ڈی-5 کے پاس پولیس کی تعیناتی بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ رواں سال جون میں منندر پنڈھیر کو غازی آباد کی ڈاسنا جیل سے لکسر جیل لایا گیا تھا۔ بیمار ہونے کی وجہ سے اسے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا، لیکن اب وہ آزاد ہو گیا ہے۔
View more
Sat, 21 Oct 2023 12:05:09
راجستھان میں اسمبلی انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی ریلیاں اور اجلاس کر رہے ہیں۔ جمعہ کو کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی دوسہ پہنچیں اور پرانی پنشن اسکیم (او پی ایس) پر خاموشی کو لے کر مودی حکومت پر حملہ کیا۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ جب کانگریس حکومت اسے نافذ کر سکتی ہے تو بی جے پی حکومت کیوں نہیں کر سکتی۔ پرینکا گاندھی نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی پر مش
View more
Sat, 21 Oct 2023 11:59:43
غزہ کی حکمران حماس نے سات اکتوبر کو کیے گئے حملوں کے دوران حراست میں لیے گئے سیکڑوں افراد میں سے دو امریکی شہریوں کو انسانی بنیاد پر رہا کر دیا۔خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان ابو عبیدہ نے بتایا کہ قطر کی ثالثی کی کوششوں کے جواب میں ایک امریکی خاتون اور ان کی بیٹی کو حماس نے انسانی بنیاد پر رہا کر دیا ہے۔
View more
Sat, 21 Oct 2023 11:53:30
آلٹ نیوز کے شریک بانی اور مشہور فیکٹ چیکر محمد زبیر کو ان کی بہترین کارکردگی اور جدوجہد کے لیے جمعہ کے روز ’فریڈم آف ایکسپریشن ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔ انھیں یہ ایوارڈ سال 2023 کے لیے ’انڈیکس آن سنسر‘ کی طرف سے دیا گیا ہے جو کہ صحافت میں اظہارِ رائے کی آزادی کو حوصلہ دینے والا قدم ہے۔
View more
Sat, 21 Oct 2023 11:45:45
پاکستان نے عالمی کپ ٹورنامنٹ کا آغاز جیت کے ساتھ کیا تھا اور جب 14 اکتوبر کو وہ ہندوستان سے مد مقابل ہوئی تھی تو اپنے 2 میں سے 2 میچ جیت چکی تھی۔ پھر ہندوستان نے پاکستان کو بری طرح شکست دی، اور آج آسٹریلیا نے بھی پاکستان کو 62 رنوں سے شکست فاش دے کر بابر بریگیڈ کے لیے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ پہلے تو پاکستانی گیندبازوں نے خوب رن لٹائے، اور پھر پہلے وکٹ کے لیے 21.1 اوورس میں 134 رنوں کی شراک
View more
Sat, 21 Oct 2023 11:27:22
ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس نے جمعہ کے روز انکشاف کیا کہ2000روپے قدر کے نوٹ بڑی تعداد میں بینکوں میں واپس آ چکے ہیں، لیکن اب بھی2000روپے پر مشتمل10ہزار کروڑ روپے کے نوٹ سسٹم میں موجود ہیں - شکتی کانت داس نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ یہ نوٹ بھی جلد ہی واپس کر دیے جائیں گے یا واپس جمع کیے جائیں گے-
View more
Sat, 21 Oct 2023 11:23:20
سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووِند کی صدارت والی اعلیٰ سطحی کمیٹی ون نیشن، ون الیکشن (ایک ملک، ایک انتخاب)کے امکانات کو تلاش کرنے میں مصروف ہے-
View more
Sat, 21 Oct 2023 11:17:40
سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس زبانی جمع خرچ کے ساتھ آخر کار ختم ہوا،جہاں اسرائیل کی غزہ پر بمباری کی مغربی ممالک کی حمایت پر تنقید کرتے ہوئے حملوں کی مذمت کی گئی۔
View more
Sat, 21 Oct 2023 11:11:44
فلسطینی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ جاری ہے اور ایک طرف جہاں امریکی صدر جوبائڈن اسرائیل کے ساتھ حمایت کا اعلان کر چکے ہیں، وہیں دوسری طرف امریکی ایوانِ نمائندگان کی رکن پارلیمنٹ راشدہ طلیب نے ان کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy