Sun, 22 Oct 2023 12:42:22
بی ایس پی رکن پارلیمنٹ دانش علی نے ہفتہ کے روز لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو ایک خط لکھا ہے۔ اس خط میں انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کی ان کے خلاف ہتک آمیز تبصرہ اور ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا پر لگے ’سوال کے بدلے رشوت‘ کے الزام سے متعلق معاملوں میں الگ الگ پیمانہ اختیار کیا گیا ہے جو کہ پارلیمانی امور کی خلاف ورزی ہے۔ دانش علی نے دعویٰ بھی کیا کہ
View more
Sun, 22 Oct 2023 12:37:31
کانگریس نے ہفتہ کو 200 رکنی راجستھان اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے 33 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں وزیر اعلی اشوک گہلوت، ان کے سابق نائب سچن پائلٹ، پارٹی کے سینئر لیڈر سی پی جوشی اور دیگر کے نام شامل ہیں۔ کانگریس نے گہلوت کو سردار پور اسمبلی سیٹ سے میدان میں اتارا ہے، جبکہ پائلٹ جو ان کی اپنی روایتی ٹونک اسمبلی سیٹ سے میدان میں اتارا گیا ہے۔
View more
Sun, 22 Oct 2023 12:29:59
چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے کل 294 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی کل آخری تاریخ گزر چکی ہے۔ دریں اثنا، چھتیس گڑھ میں دوسرے مرحلہ کے انتخابات کے لیے بھی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 22 Oct 2023 12:22:17
دارالحکومت دہلی میں صبح اور شام کے علاوہ دن کے وقت بھی سردی محسوس ہونے لگی ہے۔ سردی بڑھنے کے باعث لوگوں نے پنکھے بھی بند کرنا شروع کر دیے ہیں لیکن سردی شروع ہونے کے ساتھ ہی فضائی آلودگی بھی شدت اختیار کر رہی ہے۔ آج (21 اکتوبر) صبح دہلی میں دھند اور آلودگی کا مرکب دیکھا گیا، جس کی وجہ سے حد نگاہ کم رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل 22 اکتوبر کو دہلی میں بارش ہو سکتی ہے، جس کے بعد آلودگی سے راحت کی ا
View more
Sun, 22 Oct 2023 11:20:30
پاکستان کے معزول وزیر اعظم نواز شریف چار سال تک خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزارنے کے بعد ہفتہ کی دوپہر پاکستان واپس پہنچ گئے۔
View more
Sun, 22 Oct 2023 11:13:16
اسرو نے اپنے انتہائی اہمیت کے حامل مشن گگن یان کے پہلے فلائٹ ٹیسٹ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ گگن یان کے کرو ماڈیول کو آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا سے لانچ کیا گیا۔
View more
Sun, 22 Oct 2023 11:09:32
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگی صورت حال میں کمی لانے کی اہمیت پر زور دیا۔
View more
Sun, 22 Oct 2023 11:05:52
اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ سے مشرق وسطیٰ میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ کئی ممالک میں اسرائیل کے خلاف آوازیں اٹھنے لگی ہیں جس کو دیکھتے ہوئے اسرائیل نے اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ اس نے اپنے شہریوں کو اردن اور مصر چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
View more
Sat, 21 Oct 2023 20:58:54
سات ماہ کے معصوم بچے کی ماں نے اپنے سسرال میں گھر کی چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی جس کی شناخت شیلا ناگیش دیواڑیگا (29) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ واردات بھٹکل تعلقہ کے بینگرے میں ہفتہ کی صبح پیش آئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy