Mon, 23 Oct 2023 14:49:05
بھٹکل کی متحرک شخصیت جناب محمد میراں سعدا مختصرعلالت کے بعد پیر صبح مینگلورکے ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال کرگئے۔ اناللہ و اناالیہ راجعون۔ ان کی عمر 77 سال تھی۔
View more
Mon, 23 Oct 2023 13:14:09
محمد سمیع کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ہندوستانی ٹیم میں کھیلنے کا موقع ملا اور انہوں نے میچ میں اپنی پہلی ہی گیند پر کمال کیا اور ول ینگ کو بولڈ کرکے ہندوستان کو دوسری کامیابی دلائی۔ اس وکٹ کے ساتھ ہی محمد سمیع نے ایک خاص ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ محمد سمیع ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہندوستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔
View more
Mon, 23 Oct 2023 12:47:45
تمل اداکارہ گوتمی تادیملا نے 25 سال تک بی جے پی کی رکن رہنے کے بعد پیر 23 اکتوبر کو پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ اس تعلق سے بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے پارٹی کے تئیں اپنی وابستگی کا احترام کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں بی جے پی سے کوئی حمایت نہیں ملی۔ جس کی وجہ سے وہ اپنی زندگی کے سب سے بڑے بحران کا شکار ہے۔
View more
Mon, 23 Oct 2023 12:35:58
چین نے امریکہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل-غزہ تنازعہ کے درمیان مشرق وسطیٰ میں چینی جنگی جہازوں کی تعیناتی کے بارے میں بے بنیاد پروپیگنڈے کو بند کرے۔چینی سفارت خانے کے ترجمان لیو پینگیو نے اتوار کو ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔
View more
Mon, 23 Oct 2023 12:18:23
ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ یوکرین کے بحران اور غزہ پٹی میں اسرائیل-فلسطینی تنازعہ پر تبادلہ خیال کیا یہ اطلاع ترک صدر کے دفتر نے ہفتے کے روز دی۔ دفتر نے کہا ’’بات چیت کے دوران، دونوں رہنماؤں نے روس-یوکرین جنگ کے ساتھ ساتھ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعہ اور خطے میں انسانی بحران پر تبادلہ خیال کیا۔‘‘
View more
Mon, 23 Oct 2023 12:14:30
فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری بازو القسام بریگیڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کا غزہ پر زمینی حملہ پسپا کر دیا ہے، اس جھڑپ میں اسرائیل کا ایک ٹینک اور دو بلڈوزر تباہ ہو گئے ہیں۔
View more
Mon, 23 Oct 2023 12:08:39
بی جے پی نے اتوار (22 اکتوبر) کو تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی۔ ریاست میں 119 اسمبلی سیٹیں ہیں، جبکہ پارٹی نے پہلی فہرست میں 52 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ پہلی فہرست میں بی جے پی نے ٹی راجہ سنگھ کا نام بھی شامل کیا ہے جو توہین رسالت کے مرتکب ہیں اور اس کی وجہ سے پارٹی سے معطل بھی کر دئے گئے تھے۔ بی جے پی نے راجہ سنگھ کو امیدوار بنانے کے لیے ان کی
View more
Mon, 23 Oct 2023 11:58:59
ہندوستان نے کل ہندوستانی فضائیہ کے ایک طیارے کے ذریعہ فلسطین کے لوگوں کے لئے 38.5 ٹن طبی اور امدادی سامان بھیجا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے آج یہاں بتایا کہ ہندوستانی فضائیہ کے ایک سی- 17 ٹرانسپورٹ طیارے کے ذریعے تقریباً 6.5 ٹن طبی امداد اور 32 ٹن آفات سے متعلق امدادی سامان فلسطین کے لوگوں کے لیے بھیجا گیا ہے۔
View more
Mon, 23 Oct 2023 11:55:31
فلسطینی تحریک اور اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے درمیان یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کو یقینی بنانے کے لیے متعدد ممالک کی کوششوں کے باوجود غزہ کی پٹی میں حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی تعداد ایک بار پھر بڑھ کر 212 ہو گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy