ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    منگلورو تہوار میں غیر ہندو تاجروں کا بائیکاٹ - وی ایچ پی لیڈر کے خلاف کیس درج

    منگلورو تہوار میں غیر ہندو تاجروں کا بائیکاٹ - وی ایچ پی لیڈر کے خلاف کیس درج

    Thu, 19 Oct 2023 12:00:35 
    منگلا دیوی مندر کے احاطے میں تہوار کے موقع پر لگی مسلم تاجروں کی دکانوں کا بائیکاٹ کرنے کی ہدایت دینے والے وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل لیڈر شرن پمپ ویل کے خلاف پولیس نے کیس درج کر لیا ۔
    آسام: وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے درگا پوجا کے پیش نظر 7000 پنڈالوں کو فنڈ دینے کا کیا اعلان

    آسام: وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے درگا پوجا کے پیش نظر 7000 پنڈالوں کو فنڈ دینے کا کیا اعلان

    Thu, 19 Oct 2023 11:50:30 
    اپنے متنازعہ بیانات اور فیصلوں کے لیے اکثر سرخیوں میں رہنے والے ہیمنت بسوا سرما نے درگا پوجا کے پیش نظر ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے درگا پوجا پنڈالوں کے لیے حکومت کا خزانہ کھول دیا ہے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پوری ریاست میں بنے تقریباً 7 ہزار پوجا پنڈالوں کو فنڈ دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کی صدارت میں منعقد کابینہ کی میٹنگ میں اس کا اعلان کیا گیا۔ اس تعلق سے ریاستی حکومت میں وزیر
    چھتیس گڑھ اسمبلی انتخاب: کانگریس نے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی

    چھتیس گڑھ اسمبلی انتخاب: کانگریس نے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی

    Thu, 19 Oct 2023 11:44:28 
    چھتیس گڑھ اسمبلی انتخاب کے لیے کانگریس نے امیدواروں کی دوسری فہرست آج جاری کر دی۔ دوسری فہرست میں 53 امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ ریاست میں دو مراحل میں اسمبلی انتخاب ہونے ہیں جب رائے دہندگان 90 اسمبلی سیٹوں کے لیے اپنی پسند کا امیدوار منتخب کریں گے۔ پہلے مرحلہ کی ووٹنگ 7 نومبر کو اور دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ 17 نومبر کو ہوگی۔ نتائج 3 دسمبر کو برآمد ہوں گے۔
    بی جے پی، عآپ اور دیگر پارٹی لیڈران کا کانگریس میں شامل ہونے کا سلسلہ جاری

    بی جے پی، عآپ اور دیگر پارٹی لیڈران کا کانگریس میں شامل ہونے کا سلسلہ جاری

    Thu, 19 Oct 2023 11:40:39 
    کانگریس کے سینئر لیڈر اروندر سنگھ لولی نے جب سے دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کی کمان سنبھالی ہے تب سے دہلی کانگریس اپنی پوری طاقت کے ساتھ سرگرم نظر آ رہی ہے۔ تاہم زمینی سطح پر پارٹی کو مظبوط کرنے کے لیے بلاکوں میں میٹنگ منعقد کی جا رہی ہے، ساتھ ہی جن لوگوں نے کانگریس پارٹی سے دوری اختیار کر لی تھی ان کو دوبارہ کانگریس پارٹی میں شامل کرنے کی پالیسی پر تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔
    امریکہ نے حماس کو دیا جھٹکا، مالیاتی نیٹورک کے ایک گروپ پر پابندی کا اعلان

    امریکہ نے حماس کو دیا جھٹکا، مالیاتی نیٹورک کے ایک گروپ پر پابندی کا اعلان

    Thu, 19 Oct 2023 11:36:39 
    حماس اور اسرائیل کے بیچ جاری جنگ کے درمیان امریکہ نے ایک سخت قدم اٹھایا ہے۔ امریکہ نے فلسطینی تنظیم حماس کے 10 اراکین اور اس کے غزہ، سوڈان، ترکیے، الجیریا و قطر میں پھیلے مالیاتی نیٹورک کے ایک گروپ کے خلاف بدھ کے روز پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکہ نے اسرائیل پر حماس کے ذریعہ اچانک کیے گئے حملے میں 1000 سے زیادہ لوگوں کے مارے جانے یا انہیں اغوا کیے جانے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے یہ قدم
    افغانستان کو 149 رنز سے شکست دے کر نیوزی لینڈ کی ورلڈ کپ میں مسلسل چوتھی فتح

    افغانستان کو 149 رنز سے شکست دے کر نیوزی لینڈ کی ورلڈ کپ میں مسلسل چوتھی فتح

    Thu, 19 Oct 2023 11:25:00 
    افغانستان نے عالمی کپ میں گزشتہ دنوں انگلینڈ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا پہلا بڑا الٹ پھیر کیا تھا اور امید کی جا رہی تھی کہ آج نیوزی لینڈ کو بھی وہ سخت مقابلہ دے گی، لیکن ایسا کچھ بھی دیکھنے کو نہیں ملا۔ نیوزی لینڈ نے یکطرفہ مقابلے میں افغانستان کو 149 رنوں سے شکست دی جو کہ عالمی کپ کی تاریخ میں نیوزی لینڈ کے لیے رنوں کے اعتبار سے دوسری سب سے بڑی جیت ہے۔ حالانکہ اس مقابلے کو یکطرفہ کرنے میں افغان
    مندروں پر سے نہیں ختم ہوگا حکومتی کنٹرول، سپریم کورٹ نے عرضی کو کیا خارج!

    مندروں پر سے نہیں ختم ہوگا حکومتی کنٹرول، سپریم کورٹ نے عرضی کو کیا خارج!

    Thu, 19 Oct 2023 11:19:57 
    سپریم کورٹ نے سینئر وکیل اشونی اپادھیائے کی اس عرضی کو خارج کر دیا ہے جس میں مندروں پر سے حکومتی کنٹرول ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت عظمیٰ کا یہ فیصلہ اشونی اپادھیائے کے لیے ایک بڑا جھٹکا ہے، کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ ٹھیک اسی طرح ہندو مندروں کے انتظام و انصرام میں بھی حکومتی مداخلت نہ ہو جس طرح مسجدوں میں نہیں ہوتا۔ سپریم کورٹ نے اس عرضی کے تعلق سے واضح لفظوں میں کہہ دیا کہ عرضی سماعت کے ق
    گوتم اڈانی کی مشکلات جاری، سیبی نے ہنڈن برگ کیس میں تحقیقات کا دائرہ بڑھایا

    گوتم اڈانی کی مشکلات جاری، سیبی نے ہنڈن برگ کیس میں تحقیقات کا دائرہ بڑھایا

    Thu, 19 Oct 2023 11:09:23 
    صنعت کار گوتم اڈانی اور ان کی کمپنی اڈانی گروپ ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ دراصل امریکی شارٹ سیلر کمپنی ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ کے بعد گوتم اڈانی کے بحران کے بادل چھٹنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ سیبی کی تحقیقات پہلے سے ہی چل رہی ہے، جس کا دائرہ اب بڑھا دیا گیا ہے۔ سیبی ان ممالک کے مارکیٹ ریگولیٹرز سے بھی معلومات اکٹھی کر رہا ہے جہاں اڈانی گروپ کا کاروبار پھیلا ہوا ہے۔
    راہل گاندھی نے مہنگی بجلی کے لیے اڈانی کو ٹھہرایا ذمہ دار، 32000 کروڑ روپے گھوٹالہ کا الزام

    راہل گاندھی نے مہنگی بجلی کے لیے اڈانی کو ٹھہرایا ذمہ دار، 32000 کروڑ روپے گھوٹالہ کا الزام

    Thu, 19 Oct 2023 11:05:28 
    کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آج ایک بار پھر اڈانی گروپ کے مالک گوتم اڈانی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان پر شدید الزام عائد کیا۔ انھوں نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گوتم اڈانی نے کوئلہ کے کاروبار میں بہت بڑی بے ضابطگی کی ہے، انھوں نے اس میں 32 ہزار کروڑ روپے کا گھوٹالہ کیا ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ بجلی مہنگی ہوتی جا رہی ہے اور لوگوں کا بجلی بل بڑھتا جا رہا ہے۔ راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ بجلی مہنگی