Tue, 24 Oct 2023 11:35:27
نیپال میں آج ایک بار پھر زلزلہ آنے سے لوگوں میں دہشت پھیل گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ نیپال کی راجدھانی کاٹھمنڈو کے قریب آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 بتائی جا رہی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اس تعلق سے جانکاری دی گئی ہے۔
View more
Tue, 24 Oct 2023 11:30:44
غزہ و اسرائیل جنگ کی وہی خبریں ہم تک پہنچ رہی ہیں جو سامراجی میڈیا ہم تک پہنچانا چاہتا ہے۔ یہ خبریں عام طورپر اسرائیلی فوج کی بمباریوں اور غزہ میں جان و مال کی تباہیوں پرمبنی ہوتی ہیں۔ چونکہ جنگ جیتنے کا ایک اصول فریقِ مخالف کو اعصابی طور پر کمزور کرنا بھی ہوتا ہے، اس لیے اس طرح کی خبروں سے لوگوں میں تاثر پیدا کیا جا رہا ہے کہ حماس نے اسرائیل پر حملہ کر کے بہت بڑی بے وقوفی کر دی ہے۔
View more
Tue, 24 Oct 2023 11:21:28
سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے پیر کو بتایا کہ کولکاتا میں ریجنل پاسپورٹ آفس (آر پی او) کے چار ملازمین بشمول تین سینئر پاسپورٹ اسسٹنٹ اور ایک سٹینوگرافر کو مغربی بنگال اور سکم میں فرضی پاسپورٹ ریکیٹ چلانے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 24 Oct 2023 11:15:24
بنگلہ دیش میں مال گاڑی اور مسافر ٹرین میں شدید ٹکر کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے کشور گنج میں ایک مسافر ٹرین اور مال گاڑی کے درمیان زوردار ٹکر ہوئی جس میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جن میں کچھ کی حالت انتہائی سنگین ہے۔
View more
Tue, 24 Oct 2023 01:41:46
مشہور ومعروف سیاحتی مقام مرڈیشور بیچ پرسیر و تفریح کی غرض سے آئے ہوئے دو الگ الگ سیاحوں نے سمندر میں غرق ہوکر اپنی جان گنوادیں۔ حادثہ پیر صبح پیش آیا۔ مرنے والوں کی شناخت منجوناتھ رمیش ہڈپد (25) اور کرشنپّا کریپّا (15) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولس نے بتایا کہ ان دونوں کا تعلق ضلع باگلکوٹ سے ہے۔
View more
Mon, 23 Oct 2023 23:40:11
ابوظبی میں قائم بھٹکلی جماعت کے پچاس سال مکمل ہونے کی خوشی میں سالانہ گیٹ ٹوگیدر کے موقع پراگلے ماہ یعنی 18 نومبر کوالنوائط ابوظبی کی پچاس سالہ جشن کی تقریب منعقد کی گئی ہے۔ جس کے موقع پرتحریری اور تقریری مقابلوں میں اول، دوم اور سوم آنے والوں کو پُرکشش انعامات سے نوازا جائے گا۔
View more
Mon, 23 Oct 2023 19:39:37
کرناٹک میں مسلم طالبات کے لیے کانگریس حکومت نے بڑی خوشخبری دی ہے۔ کرناٹک حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مقابلہ جاتی امتحان کے دوران طالبات حجاب پہن کر امتحان دے سکیں گے۔ حجاب معاملے پر کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا اور ریاست کے وزیر تعلیم ایم سی سدھاکر نے ایک تجزیاتی میٹنگ کی تھی۔ میٹنگ میں سبھی باتوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے فیصلہ لیا گیا کہ امتحان کے دوران طالبات کو حجاب پہننے کی اجازت دی جائے۔
View more
Mon, 23 Oct 2023 19:38:54
آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے ایک وفد نے صدرمشاورت فیروزاحمد ایڈوکیٹ کی ہدایت پرآسام کا دورہ کیا اور گوہاٹی میں ریاست کے سرکردہ رہنماؤں اور تنظیموں سے ملاقات کرتے ہوئے سیاسی و سماجی امور پرتبادلہ خیال کیا۔
View more
Mon, 23 Oct 2023 19:29:54
نامدھاری سماج انتظامیہ کمیٹی کے لئے بھٹکل تعلقہ کے 18 حلقوں سے منتخب نمائندوں کی میٹنگ میں آئندہ تین سالہ میعاد کے لئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں آیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy