منگلورو، 13 / جولائی (ایس او نیوز) شہر کے ڈیرلکٹہ علاقے میں کل رات 12 بجے پیش آئے ہوئے ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئی ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق مہلوک خاتون کا نام کملا (58 سال) بتایا جاتا ہے جو کیرالہ کی رہنے والی تھی ۔ کملا کی بیٹی ڈیرلکٹہ میں واقع ایک ہاسپٹل میں ڈاکٹر ہے اور دونوں ماں بیٹی وہاں پر ایک اپارٹمنٹ میں رہائش پزیر تھے ۔ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا کملا ہاسپٹل سے اپنے اپارٹمنٹ میں جانے کے لئے سڑک پار کر رہی تھی ۔ اس وقت ایک تیز رفتار بولیرو نے کملا کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں اس کے سر میں گہری چوٹ لگی اور اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کر لیا ۔