ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انٹرنیشنل ہائیڈرو پاور کانفرنس میں ہندوستانی وفدکی قیادت کر یں گے بھٹکل سے تعلق رکھنے والے افسر

انٹرنیشنل ہائیڈرو پاور کانفرنس میں ہندوستانی وفدکی قیادت کر یں گے بھٹکل سے تعلق رکھنے والے افسر

Mon, 14 Jul 2025 19:50:56    S O News
انٹرنیشنل ہائیڈرو پاور کانفرنس میں ہندوستانی وفدکی قیادت کر یں گے بھٹکل سے تعلق رکھنے والے افسر

بھٹکل ، 14 / جولائی (ایس او نیوز) افریقہ کے اکّرا   ACCRA میں 14 جولائی سے 19 جولائی تک منعقد ہو رہی انٹرنیشنل ہائیڈر پاور ڈیولپمنٹ کانفرنس میں شریک ہونے والے ہندوستانی وفد کی قیادت بھٹکل سے تعلق رکھنے والے آئی ایف ایس آفیسر ڈاکٹر اے ٹی دامودر نائک کر رہے ہیں ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ ہائیڈرو پاور کانفرنس  میں  شریک ہونے والا یہ وفد ہندوستان کے بڑے ڈیمس سے بجلی پیدا کرنے کی جدید ٹیکنالوجی کے تعلق سے دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرے گا ۔ اس کے علاوہ یہ وفد جنوبی افریقہ، کینیا، تنزانیہ اور ایتھوپیا میں موجود پانی سے بجلی پیدا کرنے کے مراکز کا معائنہ کرے گا ۔
    
انٹرنیشنل کمیشن آن   لارج ڈیمس  International Commission on Large Dams میں ہندوستان کے مستقل رکن ڈاکٹر اے ٹی دامودر کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ان کے والدین کا تعلق بھٹکل سے ہے ۔ پھر روزگار کی تلاش میں وہ لوگ بھٹکل کے سرحدی علاقے ساگر ضلع سے متصل ناگولی میں جا کر بس گئے ۔ ایک انتہائی غریب خاندان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر دامودر کی اسکولی تعلیم بھٹکل ہی میں پوری ہوئی جس کے بعد انہوں نے کالج کی تعلیم  ساگر سے  حاصل کی۔ 
    
ڈاکٹر دامودر انڈین فاریسٹ سروس (آئی ایف ایس) کے 2010 بیاچ کے افسر ہیں اور اس وقت اروناچل پردیش حکومت کے کنزرویٹر آف فاریسٹ اور سی ای او کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ موصوف بھٹکل کے سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک کے داماد بھی ہیں۔


Share: