Thu, 15 Feb 2024 20:50:23
اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں 8 فروری کو ہوئے تشدد کے بعد نافذ کرفیو میں جمعرات کو نرمی کر دی گئی ہے۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق نینی تال کی ڈی ایم وندنا سنگھ نے فسادات سے متاثرہ علاقے میں کرفیو میں نرمی کا حکم دیا ہے تاکہ لوگ اپنی روزمرہ کی ضروریات کا سامان خرید سکیں۔ اس عرصے کے دوران اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے دکانیں اور کاروباری ادارے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔
View more
Thu, 15 Feb 2024 20:43:38
ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
View more
Thu, 15 Feb 2024 20:40:23
چلتی ٹرین سے ایک خاتون نے نیتراوتی ندی میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی ۔ جس کی شناخت نینا ایم جی (27) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ واردات جمعرات کو پیش آئی۔
View more
Thu, 15 Feb 2024 14:36:35
حال ہی میں بھٹکل ٹاون میونسپل کونسل (ٹی ایم سی) کا درجہ بڑھاتے ہوئے سٹی میونسپل کونسل (سی ایم سی) میں تبدیل کرنے اور اس میں جالی پٹن پنچایت اور ہیبلے گرام پنچایت کو شامل کرنے کی جو تجویز سامنے آئی ہے ، اس کے خلاف مقامی لوگوں نے جالی پنچایت دفتر کا محاصرہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور چیف آفسر کو آڑے ہاتھوں لیا۔
View more
Thu, 15 Feb 2024 12:29:27
ٹاٹا ایس منی ٹرک اور آٹو رکشہ کے درمیان ہوئی ٹکر میں دو لوگ شدید زخمی ہوگئے جنہیں بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد منی پال شفٹ کیا گیا ہے۔ ان کی شناخت بیلکے کی منجمّا موگیر (40) اور بیلکے کے وینکٹ رمن نائک (52) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Wed, 14 Feb 2024 21:18:26
سپریم کورٹ نے بدھ (14 فروری) کو دہلی فسادات سے متعلق معاملے میں جے این یو کے سابق طالب علم عمر خالد کی درخواست ضمانت کو واپس لیے جانے کے سبب خارج کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق، عمر خالد نے سپریم کورٹ سے درخواست ضمانت واپس لے لی ہے۔
View more
Wed, 14 Feb 2024 21:15:35
مراٹھا ریزرویشن کی تحریک چلا رہے منوج جرانگے پاٹل پانچ روز سے بھوک ہڑتال کر رہے ہیں اور اب ان کی طبیعت بگڑنے لگی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5 دنوں سے جاری بھوک ہڑتال کی وجہ سے منوج جرانگے کی حالت کافی تشویشناک ہو گئی ہے، ان کی ناک سے خون جاری ہو گیا ہے اور ان کے ہاتھ بھی کانپنے لگے ہیں۔ منوج جرانگے پاٹل مراٹھوں کو کنبی ذات کا سرٹیفکیٹ دینے سے متعلق حکومت کے آرڈیننس پر عمل درآمد کا مطالبہ کر رہے ہی
View more
Wed, 14 Feb 2024 21:12:52
انڈین نیشنل کانگریس کی جانب سے چار ریاستوں کے لیے راجیہ سبھا کے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی کو جے پور سے راجہ سبھا کی امیدوار بنایا گیا ہے، جنہوں نے راجستھان کی راجدھانی جے پور پہنچ کر راجیہ سبھا کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کر دئے۔
View more
Wed, 14 Feb 2024 21:09:51
اپنے مطالبات کے لیے دہلی آ رہے کسانوں پر شمبھو بارڈر پر پولیس نے لاٹھی چار ج اور آنسو گیس کے گولے داغے تھے جس میں کئی کسان زخمی ہو گئے۔ کانگریس کے لیڈر و ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ان زخمی کسانوں سے بات چیت کی اور انہیں ہمہ وقت ان کے ساتھ کھڑے ہونے کا یقین دلایا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy