Thu, 22 Feb 2024 18:49:47
سی بی آئی نے جموں و کشمیر کے کیرو ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ سے متعلق بدعنوانی کے معاملے میں جمعرات کی صبح دہلی میں سابق گورنر ستیہ پال ملک کی رہائش گاہ اور دفتر کی تلاشی لی۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق مرکزی ایجنسی نے جموں و کشمیر میں 30 مقامات پر بھی چھاپے مارے۔
View more
Thu, 22 Feb 2024 18:46:42
کسان تحریک کے دوسرے مرحلے کے دوران اہم رہنما کے طور پر ابھرنے والے بھارتیہ کسان یونین لیڈر جگجیت سنگھ ڈلیوال کی طبیعت بدھ کی شام اچانک بگڑ گئی۔ انہیں پٹیالہ کے راجندرا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔
View more
Thu, 22 Feb 2024 18:40:00
کسان پنجاب اور ہریانہ کی سرحدوں پر ڈٹے ہوئے ہیں ۔ مشتعل کسانوں نے بدھ یعنی 21 فروری 2024 کو اپنی’دہلی چلو ‘ مارچ کو دوبارہ شروع کیا، لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ اس دوران کھنوری سرحد پر جھڑپ میں ایک نوجوان مظاہرہ کرنے والے کی موت ہو گئی اور تقریباً 12 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ اس کے پیش نظر کسان رہنماؤں نے دہلی چلو مارچ کو دو دن کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
View more
Thu, 22 Feb 2024 17:16:01
بھٹکل تعلقہ ہاسپٹل کی میڈیکل آفیسر اور ٹی ایچ او ڈاکٹر سویتا کامت کے ہاتھوں ساگر روڈ پر گرو سدھیندرا کالج کے قریب 'وائٹل الائن فزیو تھیراپی' سینٹر کا افتتاح عمل میں آیا ۔
View more
Thu, 22 Feb 2024 17:06:33
ہوناور سے بس میں سفر کے دوران گلے سے سونے کا منگل سوتر اڑانے والی دو برقعہ پوش خواتین کو کمٹہ میں گرفتار کیا گیا ہے جن کی شناخت تملناڈو کی رہنے والی سندھیا سنجئے (40 سال) اور راساتی مروگے (24 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔
View more
Wed, 21 Feb 2024 23:58:52
مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے صدر و دیگر عہدیداران پر مشتمل ایک وفد نے بینگلورو پہنچ کر وزیر اعلیٰ سدا رامیا سمیت دیگر کابینی وزراء سے ملاقات کی اور انہیں میمورنڈم سونپتے ہوئے مطالبہ کیا کہ درپیش پارلیمانی الیکشن کے پس منظر میں فرقہ واریت کا زہر گھولنے اور اشتعال انگیزی کرنے والے شرپسندوں کے خلاف کٹھن کارروائی کی جائے،اسی طرح پچھلی بی جے پی حکومت نے جتنے مسلم مخالف قوانین جاری کیے تھے ان سب کو م
View more
Wed, 21 Feb 2024 16:31:53
کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی آج راجستھان سے بلامقابلہ راجیہ سبھا رکن منتخب ہو گئیں۔ ساتھ ہی راجستھان سے بی جے پی کے چنّی لال گراسیا اور مدن راٹھوڑ کو بھی راجیہ سبھا رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔ اسمبلی سکریٹری مہاویر پرساد شرما نے اس تعلق سے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ چونکہ کوئی دیگر امیدوار ان کے خلاف نہیں لڑا تھا اس لیے ان تینوں لیڈروں کو بلامقابلہ منتخب کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 21 Feb 2024 16:13:27
مراٹھا ریزرویشن بل مہاراشٹر اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے اور اب اسے قانون ساز کونسل میں پیش کیا جائے گا۔ اس بل کے ذریعے ریاست میں مراٹھا برادری کے لوگوں کو سرکاری ملازمتوں اور تعلیم میں 10 فیصد ریزرویشن دیا جائے گا۔ لیکن حکومت کے ذریعے اس بل کی منظوی کے بعد بھی مراٹھا ریزرویشن کے لیے تحریک چلانے والے منوج جرانگے پاٹل اس فیصلے سے ناراض ہیں اور اپنی اسی ناراضگی کی وجہ سے انہوں نے اپن
View more
Wed, 21 Feb 2024 16:00:55
مہاراشٹر کے بلڈھانہ میں ’پرساد‘ کھانے سے تقریباً 200 افراد بیمار پڑ گئے ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگوں کی طبیعت ناساز ہونے سے علاقہ میں بھی افرا تفری کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بلڈھانہ میں ایک مذہبی تقریب کے دوران سینکڑوں لوگوں نے پرساد کھایا تھا، جن میں سے کم و بیش 200 لوگ اتنے بیمار ہوئے کہ انھیں اسپتال کا رخ کرنا پڑا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy