Mon, 12 Feb 2024 20:33:47
اتراکھنڈ کے ہلدوانی کے بن بھول پورہ میں حالات معمول پر آ رہے ہیں اور پولیس نے کرفیو میں نرمی کرنا شروع کر دی ہے۔ لیکن اسی دوران یہ خبر بھی آئی ہے کہ پولیس کی کارروائی کے خوف سے لوگ اب نقل مکانی کر رہے ہیں اور سینکڑوں خاندان اپنا گھر بار چھوڑ کر دوسرے شہروں میں چلے گئے۔
View more
Mon, 12 Feb 2024 20:24:52
یمنا ایکسپریس وے پر پیش آئے ایک افسوسناک واقعے میں ایک بس اور سوئفٹ کار حادثہ کا شکارہوگیا۔ اس حادثہ سے دونوں گاڑیوں میں بھیانک آگ لگ گئی اور کار میں سوار 5 افراد زندہ جل گئے۔ اس حادثے میں کچھ مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
View more
Mon, 12 Feb 2024 20:20:58
سپریم کورٹ نے پیر کے روز مختلف ریاستی حکومتوں میں نائب وزرائے اعلیٰ کی تقرری کو چیلنج کرنے والی مفادِ عامہ کی ایک عرضی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’’نائب وزیر اعلی ریاستی حکومت میں سب سے پہلا اور سب سے اہم وزیر/ ہوتا ہے۔ اس عہدے کا آئینی نقطۂ نظر سے کوئی حقیقی تعلق نہیں ہے، لیکن وہ کابینہ کے کسی وزیر کی طرح ہی ہیں۔‘‘
View more
Mon, 12 Feb 2024 20:16:55
کاروار کے ساحلی علاقے میں نیشنل ہائی وے توسیع کے لئے بنائے گئے فلائی اوور کی وجہ سے اس علاقے میں سیاحوں کی آمد میں بہت زیادہ کمی ہوگئے - اور ساحل کے اطراف میں موجود ہوٹلوں اور دیگر دکانوں میں کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے ۔
View more
Mon, 12 Feb 2024 20:13:24
شہری حدود میں عمارتوں کی تعمیر کے لئے سٹی میونسپل کاونسل کی طرف اجازت دینے کا جو اختیار پلاننگ آفیسر کو دیا گیا تھا وہ تکنیکی بنیادوں پر واپس لیا گیا ہے جس کی وجہ سے ایک طرف سرکاری خزانے کو نقصان ہو رہا ہے تو دوسری طرف مکانات اور دیگر عمارتیں تعمیر کرنے کے خواہشمند عوام کو بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
View more
Mon, 12 Feb 2024 15:09:18
اے۔جے ایس آر .انٹرپرائزس کا فرنیچر، صوفہ سیٹ، الیکٹرانک آلات اور دیگر گھریلو اشیاء فروخت کرنے والے مشہور براون ووڈ آؤٹ لیٹ کا اتوار کو یہاں بس اسٹینڈ سے متصل واقع نو تعمیرشدہ ایس آر ایس کامپلیکس میں شاندار افتتاح عمل میں آیا۔
View more
Mon, 12 Feb 2024 01:12:18
رابطہ سوسائٹی کے زیراہتمام کالج طلبہ کو سیول سروس کے امتحانات میں شریک ہونے کی ترغیب دینے کے لئے منعقدہ دو روزہ ورکشاپ کے پہلے دن نئی دہلی سے کریسینٹ اکیڈمی فورسیویل سروس ایگزام کے چیرمین مولانا فضل الرحیم مُجدّدی ندوی نے طلبہ اورسرپرستان سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پرسخت تشویش کا اظہارکیا کہ ملک کے مسلمان غربت کی وجہ سے تعلیم کے میدان میں پچھڑ چکا ہے، 90 فیصد مسلمان اعلیٰ تعلیم کی ریس سے با
View more
Sun, 11 Feb 2024 22:12:56
۱۳؍فروری کو کسانوں کے ایک اور احتجاج سے پہلے، دہلی پولیس نے اتوار کو سرحد پر فوجداری ضابطہ کی دفعہ ۱۴۴؍ نافذ کر دی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے اور امن و امان کو برقرار رکھا جاسکے۔
View more
Sun, 11 Feb 2024 22:08:07
پارلیمانی انتخابات سے قبل کسانوں کے مرکزی حکومت کے خلاف محاذ کھولنے کے اعلان کے بعد تین مرکزی وزراء نے چندی گڑھ میں کسان رہنماؤں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس ملاقات کے میں کسانوں اور وزرا کے درمیان بات چیت کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلنے پر کسان دہلی کی طرف مارچ کرنے کے اپنے فیصلے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ حکومت انہیں روکنے کے انتظامات کر رہی ہے جس کے لیے ان کے راستوں می
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy