Thu, 15 Feb 2024 21:27:28
این سی پی اراکین اسمبلی کی اہلیت معاملے میں مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر راہل نارویکر نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ انھوں نے اجیت پوار گروپ کو اصل این سی پی قرار دیا ہے۔ اسپیکر کا کہنا ہے کہ اجیت پوار کے پاس 41 اراکین اسمبلی کی حمایت ہے جو کہ اکثریت میں ہیں، اس لیے اصل این سی پی اجیت پوار کا گروپ ہی ہے۔
View more
Thu, 15 Feb 2024 21:22:46
کسانوں کے دہلی مارچ کے درمیان یہ خبر ان کے لیے راحت بھری ہو سکتی ہے کہ ہریانہ کی سب سے بڑی کسان تنظیم بھارتیہ کسان یونین (چڈھونی) نے نہ صرف ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے بلکہ 17 فروری کو تحصیل سطح پر ٹریکٹر مارچ نکالنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس سے پہلے یہ کسان تنظیم کسانوں کے دہلی چلو مارچ سے خود کو علاحدہ رکھے ہوئے تھی۔ اب اس کے کھل کر میدان میں آنے سے تحریک چلا رہے کسانوں کو مضبوطی حاصل ہوگی۔
View more
Thu, 15 Feb 2024 21:20:12
مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ واقع سندیش خالی میں ہنگامہ کے درمیان وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اسمبلی میں آج اپنا شدید رد عمل ظاہر کیا۔ انھوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’سندیش خالی میں آر ایس ایس کا گھر ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’سندیش خالی میں ہنگامہ کے پیچھے ای ڈی کا ہاتھ ہے۔ یہ وہی لوگ ہیں جنھوں نے شاہجہاں کو نشانہ بنا کر سندیش خالی میں گھس کر ماحول خراب کیا تھا۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’سند
View more
Thu, 15 Feb 2024 21:17:21
ہندوستان کی سابق خاتون ریسلر ساکشی ملک نے ایک بار پھر احتجاج کا انتباہ دیا ہے۔ ساکشی ملک نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے حکومت سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے تمام ساتھیوں کو جلد از جلد برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایسا نہ کئے جانے کی صورت میں انہوں نے کہا ہے کہ دوبارہ احتجاج کیا جائے گا۔ ساکشی نے برج بھوشن سنگھ کے بیٹے کرن بھوشن سنگھ کو اتر پردیش ریسلنگ ایسوسی ایشن کا صدر بنائے جانے ک
View more
Thu, 15 Feb 2024 21:13:39
آئندہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کو پیش نظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے مجموعی طور پر 3.40 لاکھ مرکزی مسلح پولیس فورس (سی اے پی ایف) کی تعیناتی سے متعلق اجازت دینے کا مطالبہ مرکزی وزارت داخلہ سے کیا ہے۔ دراصل لوک سبھا انتخاب کے ساتھ آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، اڈیشہ اور سکم میں اسمبلی انتخابات بھی ہونے والے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بڑی تعداد میں سی اے پی ایف اہلکاروں کا مطالبہ الیکشن کمیشن نے وزارت
View more
Thu, 15 Feb 2024 21:10:54
جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ای ڈی ریمانڈ کی مدت پوری ہونے کے بعد جمعرات کو عدالتی حراست میں رانچی کے ہوٹوار میں واقع برسا منڈا سنٹرل جیل بھیج دیا گیا۔ قبل ازیں، انہیں دوپہر دو بجے کے قریب پی ایم ایل اے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے پہلے ہی ان کی عدالتی حراست میں 22 فروری تک توسیع کی جا سکی تھی۔ ای ڈی نے سورین سے مسلسل 13 دنوں تک پوچھ گچھ کی۔
View more
Thu, 15 Feb 2024 21:07:38
الیکٹورل بانڈ اسکیم پر سپریم کورٹ کے ذریعے پابندی لگائے جانے کے فیصلے کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں اور اپوزیشن لیڈروں کے رد عمل بھی سامنے آنے لگے ہیں۔ اس معاملے پر راجیہ سبھا کے رکن اور سینئر وکیل کپل سبل نے کہا ہے کہ یہ حکومت کا ایک طرح کا گھوٹالہ تھا۔ بی جے پی کو الیکٹورل بانڈ سسٹم کے ذریعے بڑے پیمانے پر چندہ مل رہا تھا۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد بی جے پی پوری طرح بے نقاب ہو گئی ہے۔ سپریم کورٹ کا
View more
Thu, 15 Feb 2024 21:04:37
منوج جرانگے پاٹل کی ان کے آبائی گاؤں ’انتروالی سراٹی‘ میں بھوک ہڑتال کا آج چھٹا دن ہے۔ ان کی طبیعت دن بہ دن بگڑتی جا رہی ہے جس سے مراٹھا ریزرویشن کی تحریک سے جڑے لوگوں میں حکومت کے تئیں ناراضگی بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ اسی دوران منوج جرانگے پاٹل نے ایک بار پھر اپنا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مراٹھا ریزرویشن کے لیے جاری کردہ جی آر پر فوری طور پر عمل کرے وگرنہ ممبئی میں آکر ایک بار پھر احتج
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy