Wed, 14 Feb 2024 13:06:22
پورے ملک میں مرد اور خواتین کے درمیان صنفی تفاوت وسیع ہے یعنی لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہے ، اور سماجی سطح پر اس کے بُرے اثرات ہر جگہ نظر آ رہے ہیں ۔ اسقاط حمل (ابارشن) کے ذریعے بچیوں کو رحم میں قتل کرنے کی وجہ سے پیدا ہونے والی برائیوں کی روک تھام کے مقصد سے ملک بھر میں 'اسٹاپ فیمیل فیٹی سائیڈ، سیو دی چائلڈ' (رحم میں زنانہ جنین کا قتل بند کرو، بچیوں کو بچاو) مہمیں پورے
View more
Tue, 13 Feb 2024 22:28:27
اپنے مطالبات پر دہلی کی جانب روانہ ہونے والے کسانوں کو جبراً روکے جانے پر کانگریس نے مودی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ کانگریس کے قومی جنرل سیکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا نے منگل کے روز کہا کہ مودی حکومت کے دس سالہ دور حکومت کو کسانوں کے خلاف ظلم، سفاکی اور سیاہ دور کے طور پر یاد کیا جائے گا۔ کسانوں کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو چاہیے کہ وہ خود کسانوں سے ملاقات
View more
Tue, 13 Feb 2024 22:25:39
کسان تنظیموں کے دہلی مارچ کو روکنے کے لئے ہریانہ حکومت کے پنجاب سے لگی سرحدیں سیل کرنے اور کچھ اضلاع میں انٹرنیٹ بند کرنے کے معاملے میں پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے آج پنجاب، ہریانہ، دہلی اور مرکزی حکومتوں کو نوٹس جاری کیا۔کیس کی اگلی سماعت جمعرات کو ہوگی۔ اس معاملے میں دو درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔
View more
Tue, 13 Feb 2024 22:22:35
پنجاب-ہریانہ سرحد پر کسان تنظیموں کے دہلی کی طرف مارچ اور احتجاج کی وجہ سے بدنظمی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ اس کی وجہ سے منگل (13 فروری) کو پنجاب میں ڈیزل اور گیس کی سپلائی پر بھاری اثر پڑا۔ سرحد پر موجودہ حالات کی بنا پر صوبہ میں ڈیزل کی 50 فیصد جبکہ گیس کی 20 فیصد کم فراہمی ہوئی۔
View more
Tue, 13 Feb 2024 22:20:34
حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیاقت علی آفاقی نے عازمین کے لیے حج اخراجات کی پہلی قسط جمع کرنے کی توسیع شدہ آخری تاریخ 15 فروری مقرر ہے، جس میں اب توسیع ممکن نہیں ہے۔ خیال رہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا کی قیادت اور وزارتِ اقلیتی امور حکومتِ ہند کی نگرانی میں حج 2024 کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیاقت علی آفاقی جو اس وقت سعودی عرب میں حج انتظامی امور
View more
Tue, 13 Feb 2024 22:16:17
ہلدوانی میں ہونے والے تشدد میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والے 50 سالہ محمد اسرار کی منگل کو موت واقع ہو گئی۔ جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چھ ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ دو افراد کی حالت نازک ہے، جن کا علاج سوشیلا تیواری ہسپتال میں جاری ہے۔
View more
Tue, 13 Feb 2024 22:13:49
سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنرز کی تقرری سے متعلق نئے قانون کے عمل پر روک لگانے سے آج انکار کر دیا۔ اس فیصلے کو مرکزی حکومت کے لیے راحت بھرا تصور کیا جا رہا ہے۔ دراصل نئے قانون کے تحت وزیر اعظم کی صدارت والا پینل چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنرز کی تقرری کرے گا اور اس پینل میں چیف جسٹس آف انڈیا کو شامل نہیں کیا جائے گا۔
View more
Tue, 13 Feb 2024 22:07:15
کسان تنظیموں کے ذریعہ ’دہلی چلو مارچ‘ کو کانگریس نے حمایت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ کانگریس صدر کھڑگے سمیت کئی دیگر پارٹی لیڈران نے بھی اس سلسلے میں اپنے بیانات دیے ہیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے اس تعلق سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک طویل پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’بھارت جوڑو نیائے یاترا کے تحت راہل گاندھی نے آج امبیکاپور منڈی میں کسانوں سے بات چیت کی۔ آج کے دن راہل
View more
Tue, 13 Feb 2024 22:01:13
ملک کی 15 ریاستوں میں راجیہ سبھا کی 56 سیٹوں کے لیے انتخابات ہو رہے ہیں اور 8 فروری سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔ اس الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 15 فروری تک جاری رہیں گے۔ اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی 10 سیٹیں خالی ہو رہی ہیں، جن کے لیے انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اگر ووٹنگ نہیں ہوتی تو یہ سات سیٹیں بی جے پی کے کھاتے میں اور تین سیٹیں سماج وادی پارٹی کے کھاتے میں جائیں گی
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy