Tue, 27 Feb 2024 18:56:21
دہلی میں مبینہ شراب پالیسی معاملے میں منی لانڈرنگ کی جانچ کر رہی ایجنسی ای ڈی نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو آٹھواں سمن بھیجتے ہوئے انہیں 4 مارچ کو تفتیش کے لیے حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔ ای ڈی اس سے قبل کیجریوال کو 7 سمن بھیج چکی ہے لیکن وہ کسی بھی سمن پر ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہوئے اور سمن کو غیر قانونی قرار دیا۔
View more
Tue, 27 Feb 2024 18:44:55
کانگریس کے قومی صدر ملیکارجن کھرگے نے واضح کیا ہے کہ کانگریس پارٹی اگر اقتدار پر آتی ہے تو اگنی پتھ اسکیم واپس لی جائے گی اورفوج میں داخلے کا پرانا نظام بحال کیا جائے گا۔
View more
Tue, 27 Feb 2024 01:03:46
بھٹکل شمس الدین سرکل پر پلان کے مطابق ڈرینیج کو وینکٹاپور ندی کی طرف موڑنے کے بجائے اس کا کنکشن غوثیہ اسٹریٹ کی طرف موڑنے کی کوشش کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ایک طرف شرابی ندی صفائی کمیٹی کے اراکین نے سخت ناراضگی ظاہر کی وہیں کونسلروں کی مداخلت کے بعد پیر کو کام روک دیا گیا۔ میونسپل کونسلروں نے چیف آفسر سے مطالبہ کیا کہ کھودے گئے گڈھوں میں مٹی بھرنےکا بھی حکم دیا جائے ۔
View more
Mon, 26 Feb 2024 19:49:09
اُڈپی ضلع میں کنداپور تعلقہ کے وندسے گرام میں کیاسانور فاریسٹ ڈیسیز (کے ایف ڈی) یا عرف عام میں 'بندر بخار' کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے ۔
View more
Mon, 26 Feb 2024 19:40:57
کرناٹکا کرکٹ ایسوسی ایشن دھارواڑ کی طرف سے زونل سطح پرمنعقدہ سیکنڈ ڈیویژن لیگ 2023-24 میں بھٹکل اسپورٹس کلب نے شاندار فتح حاصل کرتے ہوئے اب فرسٹ ڈیویژن لیگ ٹورنامنٹ کے لئے اپنے آپ کو اہل ثابت کیا ہے ۔
View more
Mon, 26 Feb 2024 19:33:43
پچھلے دنوں منڈگوڈ میں بی جے پی کارکنان کی جو میٹنگ ہوئی تھی اس میں رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے نے ریاستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا کو 'سدارا مُلّا خان' کہتے ہوئے مذاق اڑایا تھا ۔ اس پر پولیس نے از خود کارروائی کرتے ہوئے اننت کمار ہیگڈے کے خلاف کیس درج کیا ہے ۔
View more
Mon, 26 Feb 2024 19:29:56
اتوار کو بائک اوور ٹیک کرنے کے مسئلے پر جس نوجوان کا قتل ہوا تھا وہ 'سیدّی' طبقے سے تعلق رکھتا تھا ، اس لئے سیدّی سماج کے لوگوں نے پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے اس قتل میں شامل ایک با اثر شخص کے بیٹے سمیت تمام ملزمین کی گرفتاری تک اسپتال سے لاش لینے سے انکار کردیا ۔
View more
Mon, 26 Feb 2024 19:26:49
شہر میں 'دستور اور قومی اتحاد' کے عنوان سے 24 اور 25 فروری کو منعقدہ کانفرنس میں لیکچر دینے کے لئے ریاستی حکومت کی دعوت پرلندن سے تشریف لانے والی مشہور مصنفہ، شاعرہ اور سماجی کارکن نیتاشا کَول کو بینگلورو ایئر پورٹ پر امیگریشن افسران نے شہر میں داخل ہونے سے روکا اور 24 گھنٹوں تک اپنی تحویل میں رکھنے کے بعد ملک بدر کرتے ہوئے واپس لندن بھیج دیا ۔
View more
Mon, 26 Feb 2024 00:05:40
زمین پر سے قیمتی مشینیں چرانے والوں نے اب سمندر میں اپنے ہاتھ کی صفائی دکھانا شروع کیا ہے جس کی تازہ ترین مثال ماحولیاتی تبدیلیوں کے سگنل فراہم کرنے کے لئے کاروار کے علاقے میں بحیرہ عرب میں لگائے گئے 'رڈار' کی چوری ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy