Wed, 28 Feb 2024 14:40:24
یکم مارچ سے شروع ہونے والے پی یو سی سال دوم کے متحانات میں امسال ضلع شمالی کینرا سے جملہ 14,401 طلبہ شریک ہونگے ۔ ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر نے پی یو سی سے متعلقہ محکمہ تعلیمات کے افسران کے ساتھ میٹنگ میں بتایا کہ ضلع میں 31 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں انہوں نے محکمہ تعلیمات پی یو سی کے افسران کو ہدایت دی کہ امتحانات خوش اسلوبی کے ساتھ منعقد کرنے کے لئے تمام ضروری کارروائیاں پوری کر
View more
Wed, 28 Feb 2024 14:35:39
پسماندہ طبقات (ایس ٹی) سے تعلق رکھنے والے وہ بے روزگار نوجوان اور خواتین جنہوں نے صحافت میں ماسٹر ڈگری مکمل کی ہے، انہیں اپنا صحافتی کاروبار شروع کرنے کے لئے کرناٹکا مہارشی والمیکی شیڈولڈ ٹرائب ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ذریعہ سبسیڈی والا فنڈ فراہم کیا جا رہا ہے ۔
View more
Wed, 28 Feb 2024 14:31:54
ہلے انگڈی کوپلا ڈیم کے علاقے میں پیش آئے ایک المناک واقعے میں ایس ایس ایل سی میں زیر تعلیم چار طلبہ ندی میں غرقابی کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ۔ مہلوک طلبہ کی شناخت یشویت (15 سال)، نیروپا (15 سال)،راگھویندرا (15 سال) اور انویت (15 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ یہ چاروں لڑکے ودیا دائنی اسکول میں زیر تعلیم تھے ۔
View more
Wed, 28 Feb 2024 13:46:49
علاج میں کو تاہی کی پاداش میں محکمہ صحت کی کارروائی بروز منگل ایک گائنا کالوجسٹ اور عملے کے دو ارکان کو پاؤ گڑھ ٹاؤن کے ماں اور بچے کے اسپتال میں زیر علاج تین زچہ خواتین کی موت کے معاملہ میں ملازمت سے برخاست کرنے کا حکم دیا گیا۔
View more
Wed, 28 Feb 2024 13:41:24
حالانکہ بی جے پی کو پہلے سے یہ امید تھی کہ اس کے دو اراکین اسمبلی ایس ٹی سوم شیکھر اور شیورام ہیبار راجیہ سبھا انتخابات میں کراس ووٹنگ کریں گے۔ شیورام ہیبار نے اس پولنگ سے اپنے آپ کو دور ہی رکھا جبکہ سوم شیکھر نے کانگریس کے حق میں کر اس ووٹ کر کے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچادی ہے ۔
View more
Wed, 28 Feb 2024 13:28:20
راجیہ سبھا کی چار سیٹوں کے لئے ودھان سودھا میں ہوئی پولنگ میں یشونت پور حلقہ کے بی جے پی رکن اسمبلی ایس ٹی سوم شیکھر کانگریس امیدوار کے حق میں کر اس ووٹنگ کرنے کی خبر جیسے ہی جنگل کی آگ کی طرح پھیلی ، جے ڈی ایس ور کرس نے سوم شیکھر کے خلاف اپنے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے سوم شیکھر کا پتلہ نذر آتش کیا ۔
View more
Wed, 28 Feb 2024 13:19:52
راجیہ سبھا انتخابات کا نتیجہ ظاہر ہونے پر کانگریس کے تین امیدواروں کی کامیابی کا آج ودھان سودھا کے لاؤنج میں جشن کے دوران ناصر حسین کا ایک حامی نو جوان ، جو ان سے قریب تھا، اس پر الزام ہے کہ اس نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔
View more
Wed, 28 Feb 2024 12:57:49
کرنا ٹک سے راجیہ سبھا چار سیٹوں کیلئے ہوئے انتخاب کا نتیجہ ظاہر ہو چکا ہے۔ کرناٹک میں حکمران کانگریس نے اپنے حصہ کی تمام تین سیٹوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔
View more
Wed, 28 Feb 2024 00:58:02
اسکوٹر سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جب اس کی اسکوٹر بےقابو ہوکر ایک پرائیویٹ بس کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی ۔ حادثہ مرڈیشور ناکہ نیشنل ہائی وے پر پیش آیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy