ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    داعش کی آنگ سان سوچی کو مبینہ دھمکی، تحقیقات کا آغاز

    داعش کی آنگ سان سوچی کو مبینہ دھمکی، تحقیقات کا آغاز

    Sat, 06 Aug 2016 11:42:03 
    میانمار کے حکام نے عراق وشام میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش کی طرف سے ملک کی معروف سیاسی رہنما آنگ سان سوچی کو قتل کرنے کی مبینہ دھمکیوں کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
    ترکی کا عدالتی نظام آزادانہ انصاف سے عاری ہے؛فتح اللہ گولن نے گرفتاری وارنٹ کومستردکردیا

    ترکی کا عدالتی نظام آزادانہ انصاف سے عاری ہے؛فتح اللہ گولن نے گرفتاری وارنٹ کومستردکردیا

    Sat, 06 Aug 2016 11:33:31 
    امریکہ میں مقیم ترک مبلغ فتح اللہ گولن نے ترک حکام کی جانب سے ان کے خلاف بغاوت کی کوشش کے الزام میں جاری کردہ گرفتاری کے وارنٹ کو مسترد کر دیا ہے۔
    بھٹکل کے عبدالواحد تین بم دھماکوں کے الزام سے بری؛ ناکافی ثبوتوں کے سبب مکوکا کی عدالت کا فیصلہ

    بھٹکل کے عبدالواحد تین بم دھماکوں کے الزام سے بری؛ ناکافی ثبوتوں کے سبب مکوکا کی عدالت کا فیصلہ

    Sat, 06 Aug 2016 01:53:45 
    بھٹکل سے تعلق رکھنے والے عبدالواحد سدی باپا کوممبئی کے زویری بازار، اوپیرا ہائوس اور دادر میں ہوئے بم دھماکوں کے الزامات سے مکوکا کی خصوصی عدالت نے ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر بری کردیا ہے۔ انڈین مجاہدین کا ممبر ہونے اور دھماکوں کے لئےمالی مدد فراہم کرنے کے الزام میں  عبدالواحد کودہلی این آئی اے کے ذریعہ گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد میں ممبئی اے ٹی ایس نے ممبئی کے ٹریپل بم دھماکے کی سازش میں بھی ملوث ہ
    ممبئی میں بھاری بارش ؛ شہر ہوا بے حال؛ ہوائی اور ٹرین سفر متاثر

    ممبئی میں بھاری بارش ؛ شہر ہوا بے حال؛ ہوائی اور ٹرین سفر متاثر

    Sat, 06 Aug 2016 01:23:32 
    ممئی میں جمعہ کو ہوئی بھاری بارش کی وجہ سے ٹرین اور ہوائی سفربری طرح متاثرہوا۔ تھانے اور سی ایس ٹی سے چلنے والے زیادہ تر ٹرینوں کو کینسل کر دیا گیا جبکہ ہوائی سفر بھی میں30-40 منٹ کی تاخیر ہوئی. شہر میں جگہ جگہ ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے شہر تھم سا گیا۔ یہاں نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا. نوی ممبئی میں اگلے 48 گھنٹے بھاری بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے.
    کنداپور میں شوہر کی ضمانت کے لئے بچوں کو فروخت کرنے کی کوشش

    کنداپور میں شوہر کی ضمانت کے لئے بچوں کو فروخت کرنے کی کوشش

    Sat, 06 Aug 2016 01:07:50 
    قتل کے الزام میں قید اپنے شوہر کی ضمانت پر رہائی کے لئے رقم نہ ہونے پر ایک عورت نے اپنے بچوں کو فروخت کرکے یہ رقم جمع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ لیکن خوش قسمتی سے اس بات کی اطلاع بچوں کی خرید وفروخت پر روک تھام لگانے کے لئے قائم ایک ادارے Anti Child Trafficking Committee کو ملی اور اس نے مداخلت کرتے ہوئے بچوں کو فروخت ہونے سے بچالیا۔
    عربی کلاسس کے خلاف چھاپہ ماری کا معاملہ ؛ کیس واپس نہیں لئے گئے تو چرچوں کے خلاف احتجاج ہوگا۔ سری رام سینا کی دھمکی

    عربی کلاسس کے خلاف چھاپہ ماری کا معاملہ ؛ کیس واپس نہیں لئے گئے تو چرچوں کے خلاف احتجاج ہوگا۔ سری رام سینا کی دھمکی

    Sat, 06 Aug 2016 00:33:44 
    چند دن پہلے سینٹ تھامس ایڈیڈ ہائیر پرائمری اسکول میں اردو اور عربی زبان سکھائے جانے کا الزام لگاتے ہوئے سری رام سینا کے کارکنوں نے جو چھاپہ ماری کی تھی اس پرکارروائی کرتے ہوئے پولیس نے سری رام سینا کے 16اراکین کو گرفتار کرلیاتھا۔ اب سری رام سینا نے کھل کر اپنے رضاکاروں کے دفاع میں مورچہ کھول دیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر اس کے کارکنوں پر مذکورہ معاملے میں داخل کیے گئے مقدمات واپس نہیں لیے گئے ت
    مہاراشٹرا میں جاری بارش سے شمالی کرناٹک کے بیشتر حصوں میں سیلاب کا خطرہ

    مہاراشٹرا میں جاری بارش سے شمالی کرناٹک کے بیشتر حصوں میں سیلاب کا خطرہ

    Sat, 06 Aug 2016 00:26:00 
    مہاراشٹرا میں پچھلے کچھ دنوں سے جاری موسلادھار بارش کا سلسلہ جہاں رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اس کے نتیجہ میں اب ممبئی کرناٹک ہی نہیں بلکہ حیدرآباد۔کرناٹک علاقوں میں بھی سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔کلبرگی ، رائچور ، بلگام اور آس پاس کے علاقوں میں شاہراہوں پر بیشتر پل زیر آب آچکے ہیں ۔ بارش کی وجہ سے ان علاقوں میں متعدد دیہاتوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور عام زندگی کا نظام تعطل کا شکار ہوچک
    کلپا خود کشی معاملے میں سنگھ پریوار کے سرکردہ لیڈران ملوث

    کلپا خود کشی معاملے میں سنگھ پریوار کے سرکردہ لیڈران ملوث

    Sat, 06 Aug 2016 00:06:09 
    چکمگلور کے ڈی وائی ایس پی کلپا ہنڈی باگ کی مبینہ خود کشی کے معاملے میں سی آئی ڈی نے اپنی جانچ میں غیر معمولی پیش رفت حاصل کی ہے۔ سی آئی ڈی نے پتہ لگایا ہے کہ کلپا ہنڈی باگ کو خود کشی پر مجبور کرنے میں کلیدی ملزم پروین کھانڈیا ہی نہیں بلکہ اور بھی بہت ساری بارسوخ شخصیات شامل ہیں۔
    مہادائی تنازعہ پر ٹریبونل سے دوبارہ رجوع ہونے حکومت کرناٹک کی تیاری

    مہادائی تنازعہ پر ٹریبونل سے دوبارہ رجوع ہونے حکومت کرناٹک کی تیاری

    Fri, 05 Aug 2016 23:56:25 
    مہادائی ٹریبونل کی طرف سے کرناٹک کے چار اضلاع کو پینے کے پانی کی فراہمی کے سلسلے میں دائر عرضی کو مسترد کردئے جانے کے بعد ریاستی حکومت نے اس فیصلے پر نظر ثانی کی خصوصی عرضی دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میںریاستی حکومت اتوار کو ہونے والی کل جماعتی میٹنگ میں اپنا موقف واضح کرے گی۔ اس سے پہلے ہی ریاستی حکومت نے اس خصوصی عرضی کی تیاری کا سلسلہ آگے بڑھادیا ہے