Sun, 07 Aug 2016 01:43:10
پولیس نے آدھی رات کو ریاستی شاہراہ پر مسافروں کو لوٹنے والی نوجوانوں کی ایک گینگ کوقریبی علاقہ سولیا میں گرفتار کرلیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق گرفتار شدہ لٹیروں کی شناخت روہت، گرو پرساد، پروین،کشور اور سریدھر کے طور پر کی گئی ہے۔
View more
Sun, 07 Aug 2016 01:26:07
بحری فوج (نیوی) میں بھرتی ہونے کے خواہشمندوں کو ضروری معلومات فراہم کرنے کی غرض سے 8/اگست کو سرکاری آرٹس اینڈ سائنس کالج کاروار کے ہال میں ایک اہم پروگرام صبح 9.30 بجے منعقد کیا جائے گا۔ اس کا اہتمام ضلع انتظامیہ اور آئی این ایس کدمبا کی طرف سے کیا جارہا ہے۔
View more
Sun, 07 Aug 2016 01:16:26
جمعرات کی شب میں منگلورو سے دبئی جانے والی ایئر انڈیا ایکسپریس کی فلائٹ IX813کوشارجہ ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے لئے جگہ نہ ملنے کی وجہ سے واپس منگلورو لوٹ آنا پڑا۔
View more
Sun, 07 Aug 2016 01:00:20
میسور کی جے ایم ایف سی عدالت کے احاطہ میں بیت الخلاء کے اندر ہوئے بم دھماکہ کی نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی تحقیقات میں مصروف ہے۔اس نے اس دھماکہ کے سلسلے میں تمام تفصیلات یکجا کرنے کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پیچھے مشتبہ دہشت گرد عناصر کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔این آئی اے کے افسران نے ضلعی پولیس اور سی آئی ڈی افسران کے ہمراہ جائے وقوع کا دورہ کیا
View more
Sun, 07 Aug 2016 00:51:46
مہاراشٹرا میں مسلسل بارش کے نتیجہ میں شمالی کرناٹک کی بیشتر ندیاں سیلاب کا سبب بن چکی ہیں۔ چکوڈی میں زیر آب پلوں کی تعداد بڑھ کر 9ہوگئی ہے۔اس ضلع کے اکثر دیہات ریاست کے بقیہ حصوں سے پوری طرح کٹ چکے ہیں۔ پچھلے تین دنوں سے مہاراشٹرا میں جاری مسلسل بارش کے نتیجہ میں بلگام کی کرشنا،وید گنگا، دودھ گنگا، ملاپربھا اور گٹھا پربھا ندیاں خطرہ کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔
View more
Sun, 07 Aug 2016 00:30:43
وزیر اعلیٰ سدرامیا کی ہدایت کے مطابق آج صبح سویرے برہت بنگلورمہانگر پالیکے نے شہر میں بڑے نالوں پر غیر قانونی قبضوں کو ختم کرانے کیلئے انہدامی مہم کاسلسلہ شہر کے کئی علاقوں میں بیک وقت شروع کردیا۔ نالوں اورتالابوں پر غیر قانونی قبضوں کے ذریعہ عالیشان عمارتیں کھڑی کرنے والے بلڈروں میں اس مہم کی وجہ دہشت پھیل گئی ہے۔
View more
Sat, 06 Aug 2016 21:19:35
ہوناورکی خلیج مسلم شراؤتی کونسل کے زیراہتمام آج سنیچر کو ہوناور کے مختلف قصبوں کے ہونہار طلبا کو تعلیمی ایوارڈ سے نوازنے اور اُن کی ہمت آفزائی کرنے ایک تہنیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں نو طلبہ و طالبات نے ایوارڈ حاصل کئے۔
View more
Sat, 06 Aug 2016 18:47:38
منگلورو کے دیہی علاقے بونڈا تیل میں واقع سینٹ تھامس ایڈیڈ ہائیر پرائمری اسکول میں غیرملکی زبانیں سکھانے کے پروگرام کے تحت عربی زبان بھی سکھائے جانے پر ہندو شدت پسند تنظیم سری رام سینانے وہاں چھاپہ مارکرجو ہنگامہ کھڑا کردیا تھا اس کے نتیجے میں اب اسکول نے عربی کلاسس بند کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
View more