Sat, 17 Sep 2016 16:12:34
افریقہ کے مسلمان عرب ملک موریتانیہ کے مفتی اعظم الشیخ احمدو ولد حبیب الرحمان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرے۔ نواکشوط کی جامع مسجد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الشیخ عبدالرحمان نے کہا کہ عرب اور مسلمان ملکوں میں ایران کی مداخلت اسرائیلی دراندازی سے زیادہ خطرناک ہے۔
View more
Sat, 17 Sep 2016 16:10:46
امریکی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنٹا گن شام میں داخل ہونے والی ترک فوج کی معاونت کے لیے اپنی ایلیٹ فورس تعینات کرے گا۔خبر رساں اداریایسوسی اییٹڈ پریس نے امریکی محکمہ دفاع کے ایک ذمہ دار ذریعے کا بیان نقل کیا ہے جس میں ذرائع کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ طے پائے معاہدے کیتحت پنٹا گن جلد ہی بغیر پائلٹ ڈرون طیارے بھی شام بھیجے گا۔
View more
Sat, 17 Sep 2016 16:08:22
اسلام کے شرعی معیارات کی روشنی میں تیار کی جانے خوراک جسے عرف عام میں حلال فوڈ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ،امریکہ میں نہایت تیزی کے ساتھ مقبول ہو رہی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ غیر مسلم اقوام کے پیروکاروں کی بڑی تعداد بھی ہلال فوڈ کی طرف مائل ہو رہی ہے۔
View more
Sat, 17 Sep 2016 16:04:24
یمن میں صعدہ صوبے کے ضلع سحار میں عرب اتحادی افواج کے طیاروں کے حملے میں معزول صدر صالح کی فورسز کا ایک اہم کمانڈر بریگیڈیئر عبداللہ یحیی الصنعانی اپنے متعدد ساتھیوں سمیت مارا گیا۔الصنعانی باغی ملیشیاؤں کے جنگجوؤں کا موارل بلند کرنے کے پروگرام کا ذمہ دار تھا جن کے حوصلے بھاری جانی نقصانات کے سبب پست ہوچکے ہیں۔
View more
Sat, 17 Sep 2016 16:01:37
امریکی وزارت دفاع پنٹا گن نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کی قیادت میں دولت اسلامیہ عراق وشام داعش کے خلاف سرگرم عالمی اتحاد کے جنگی جہازوں نے 7؍ستمبر 2016ء کو ایک فضائی حملے میں داعش کا وزیر اطلاعات ہلاک کردیا تھا۔امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان پیٹر کک نے بتایا کہ فضائی حملہ نہایت احتیاط اور باریک بینی کے ساتھ مانیٹرنگ کے بعد کیا گیا۔
View more
Sat, 17 Sep 2016 14:57:23
چنتامنی سٹی منسپل کونسل صدر ونائب صدر کے لئے آج منعقدہ انتخابات میں جنتادل(ایس)پارٹی کی وارڈ نمبر 22کونسلر سجاتا اماّ صدراور وارڈ نمبر 19کی کونسلر سجاتا کو نائب صدر کی حیثیت سے بلامقابلہ منتخب کرلیا گیا ۔جملہ 31وارڈوں والی چنتامنی سٹی منسپل کونسل میں جے ڈی ایس کے 16 کونسلرس سابق رُکن اسمبلی گروپ کے 13کونسلرس جبکہ کانگریس پارٹی کی 1اور بی جے پی پارٹی کی 1کونسلر ہے ۔
View more
Sat, 17 Sep 2016 11:56:49
سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا نے کاویری آبی تنازعہ کے سلسلے میں ریاستی حکومت کی طرف سے مرکزی حکومت کے مداخلت کے اصرار کو غلط قرار دیا ہے۔ اور کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سدرامیا اپنی ذمہ داری سے دامن بچانے کیلئے کاویری کا سارا تنازعہ وزیراعظم مودی کے گلے باندھنے کی کوشش کررہے ہیں۔
View more
Sat, 17 Sep 2016 11:51:51
شہر کے قلب شیواجی نگر کے براڈوے روڈ پر عنقریب اعلیٰ ترین سہولیات سے آراستہ ایک قلبی اسپتال عوام کی خدمت کیلئے تیار رہے گا۔ ریاستی وزیر شہری ترقیات وحج جناب روشن بیگ کی دیرینہ کوششوں کے نتیجہ میں بی بی ایم پی اور نارائن ہردالیہ کے اشتراک سے یہ اسپتال تکمیلی مراحل کی طرف رواں دواں ہے۔ آج اس سلسلے میں نارائن ہردالیہ کے سربراہ اور ملک کے معروف قلبی سرجن ڈاکٹر دیوی شٹی نے جناب روشن بیگ کے ہمراہ وزیر اع
View more
Sat, 17 Sep 2016 11:49:08
شہر کے چیک پیٹ پولیس تھانہ کی حدود میں آنے والے بی وی کے آئینگار روڈ پر ایک چار منزلہ الیکٹرانک گودام میں آج آگ حادثہ کے نتیجہ میں کروڑوں روپیوں کی الیکٹرانک اشیاء خاکستر ہوگئیں اور دو افراد اس حادثہ میں زخمی ہوگئے۔ اس آگ حادثہ کے نتیجہ میں بجلی کے وائر اور دو ایل پی جی سلینڈر پھٹ پڑنے کے نتیجہ میں عمارت کو بھی بھاری نقصان پہنچنے کے ساتھ آس پاس کی چار پانچ عمارتوں کے شیشے بھی چکنا چور ہوگئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy