Sat, 06 Aug 2016 00:26:00SO Admin
مہاراشٹرا میں پچھلے کچھ دنوں سے جاری موسلادھار بارش کا سلسلہ جہاں رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اس کے نتیجہ میں اب ممبئی کرناٹک ہی نہیں بلکہ حیدرآباد۔کرناٹک علاقوں میں بھی سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔کلبرگی ، رائچور ، بلگام اور آس پاس کے علاقوں میں شاہراہوں پر بیشتر پل زیر آب آچکے ہیں ۔ بارش کی وجہ سے ان علاقوں میں متعدد دیہاتوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور عام زندگی کا نظام تعطل کا شکار ہوچک
View more
Sat, 06 Aug 2016 00:06:09SO Admin
چکمگلور کے ڈی وائی ایس پی کلپا ہنڈی باگ کی مبینہ خود کشی کے معاملے میں سی آئی ڈی نے اپنی جانچ میں غیر معمولی پیش رفت حاصل کی ہے۔ سی آئی ڈی نے پتہ لگایا ہے کہ کلپا ہنڈی باگ کو خود کشی پر مجبور کرنے میں کلیدی ملزم پروین کھانڈیا ہی نہیں بلکہ اور بھی بہت ساری بارسوخ شخصیات شامل ہیں۔
View more
Fri, 05 Aug 2016 23:56:25SO Admin
مہادائی ٹریبونل کی طرف سے کرناٹک کے چار اضلاع کو پینے کے پانی کی فراہمی کے سلسلے میں دائر عرضی کو مسترد کردئے جانے کے بعد ریاستی حکومت نے اس فیصلے پر نظر ثانی کی خصوصی عرضی دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میںریاستی حکومت اتوار کو ہونے والی کل جماعتی میٹنگ میں اپنا موقف واضح کرے گی۔ اس سے پہلے ہی ریاستی حکومت نے اس خصوصی عرضی کی تیاری کا سلسلہ آگے بڑھادیا ہے
View more
Fri, 05 Aug 2016 23:47:11SO Admin
شہر کی سائبر کریم پولیس نے سوشیل میڈیا اورانٹرنیٹ پر قابل اعتراض مواد لوڈ کرنے والوں کو متنبہ کیا ہے کہ اب اگر سوشیل میڈیا یا انٹرنیٹ پر کسی طرح کا قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کیاگیا تو اپ لوڈ کرنے والے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔اس طرح کا مواد اپ لوڈ کرنے والوں کی نشاندہی کرکے ان پر سخت کارروائی کی تیاریاں کی جاچکی ہیں۔ سوشیل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹ کرنے والے ایک ہزار سے زائد افراد کی اب تک سائبر پ
View more
Fri, 05 Aug 2016 14:53:58SO Admin
بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور آر ایس ایس پر آج شدید حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ایک طرف سے وہ ”سب کا ساتھ، سب کا ترقی“کی بات کرتے ہیں لیکن دوسری طرف ”گؤرکشا“کے نام پردلتوں اورمسلمانوں کو نشانہ بناتے ہیں۔مایاوتی نے دلتوں سے کہا کہ مسلمانوں کے ساتھ مل کراتحادبنائیں اور گجرات میں حکومت بنانے کی کوشش کریں۔
View more
Fri, 05 Aug 2016 02:26:24SO Admin
بھٹکل حلقہ اسمبلی کے ایم ایل اے مسٹر منکال ویدیا کے ہاتھوں رابطہ سوسائٹی کے اہم اور بامقصد 'کلین بھٹکل ۔ سیف بھٹکل'منصوبے کا آغاز انجمن ہائی اسکول گراونڈ میں منعقدہ عوامی جلسے کے دوران کیا گیا ۔جلسے کا آغاز مولانا ارشاد افریقہ کی تلاوت اور جناب رضامانوی کے کنڑا ترجمے سے ہوا۔جبکہ تنظیم کے صدر جناب قاضیا مزمل نے استقبالیہ خطاب کیا۔
View more
Fri, 05 Aug 2016 02:19:28SO Admin
بھٹکل 4اگست (ایس او نیوز) رابطہ سوسائٹی کی جانب سے عمدہ تعلیمی کارکردگی کے لئے دیا جانے والا " بہترین اسکول" ایوارڈامسال بھی انجمن حامئی مسلمین کے تحت چلنے والے اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے حصے میں آیا۔ یاد رہے کہ تین سال سے مسلسل یہ خاص ایوارڈ پانے میں اسلامیہ اینگلواردو ہائی اسکول کامیاب رہا ہے۔
View more
Fri, 05 Aug 2016 02:12:49SO Admin
ملک کی مختلف کالجوں میں طلبا اور طالبات کی چھیڑ خوانی اور ریگنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کو دیکھتے ہوئے کالجوں کو منظوری دینے والی نیشنل اکاڈمک اکریڈیشن کونسل نے متنبہ کیا ہے کہ جو طلبا ریگنگ کے مرتکب پائے جائیں گے، انہیں فوری طور پر کالج سے بے دخل کردینا ہوگا۔ بصورت دیگر کالج کے انتظامیہ کے خلاف کارروائی ناگزیر ہوگی۔ پی یو سی اور ڈگری کالجوں کے ساتھ یونیورسٹیوں میں ریگنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کو دیکھت
View more
Fri, 05 Aug 2016 01:55:14SO Admin
شہر کے بڑے نالوں اور تالابوں پر غیر قانونی طور پر قابض عناصر کی طرف سے اپنے قبضوں کو بچانے کیلئے بار بار عدالتوں سے اسٹے حاصل کئے جانے کی وجہ سے شہر میں بارش کے موقع پر عوام کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بہت جلد غیر قانونی طور پر تالابوں اور بڑے نالوں پر قبضہ کرنے والوں کو اسٹے نہ دینے کی گذارش کرتے ہوئے ریاستی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے ملاقات کی جائے گی اور ان سے گذارش کی جائے گی کہ ان معا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy