Fri, 16 Sep 2016 15:20:37
صدر پرنب مکھرجی نے ریو پرالمپکس گیمز 2016میں گولڈ میڈل جیتنے والے دویندر جھجھریا کو آج مبارکباد دی۔صدر نے دویندر جھجھریا کو اپنے تہنیتی پیغام میں کہاکہ مجھے یہ جان کر انتہائی خوشی ہوئی کہ آپ نے ریو پیرالمپکس گیمز 2016میں ایتھلیٹکس کے مرد بھالا پھینک مقابلہ میں طلائی تمغہ جیتا ہے۔
View more
Fri, 16 Sep 2016 15:18:47
نومبر میں یہاں ہونے والی 21ویں سلوان میراتھن میں 40000سے زیادہ بچوں کے حصہ لینے کی توقع ہے جس میں 250 آنکھوں سے معذور اور 300معذور بچے ہوں گے۔پورے ہندوستان سے 800سے زیادہ اسکولوں کے بچوں کے 6؍نومبر کو یہاں ہونے والی میراتھن میں حصہ لینے کی امید ہے۔ہر زمرے میں سرفہرست 20فاتحین کے لیے ڈوپ اور برتھ سرٹیفکیٹ کو لازمی بنا دیا گیا ہے۔کورس پر کئی کیمرے اورجی پی ایس نظام بھی لگایا جائے گا ۔
View more
Fri, 16 Sep 2016 15:13:56
کل شہر کے باہر میں موجود جئن پبلیک اسکول میں سیکورٹی گارڈ نے نو سالہ بچی کے ساتھ عصمت دری کرنے کا واقع پیش آیا ہے زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق جئن پبلیک اسکول کی نوسالہ طالبہ کل اسکول کو چھٹی ہونے سے اسکول کے باہر میدان میں سائیکل میں کھیل رہی تھی
View more
Fri, 16 Sep 2016 15:10:06
شہر سے 9 /کلومیٹر دوری پر واقع معروف حضرت اماں جان باواجانؒ درگاہ کے تمام ہنڈیوں کے سے جملہ 21 /لاکھ 82 /ہزار روپئے بر آمد ہوئے۔گذشتہ روزصبح 11 /بجے چکبالاپور ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے چیرمین بی ایس رفیع اللہ اورضلع وقف آفسروں کے نگرانی اور پولیس کے سخت بندوبست ہنڈیوں کو کھولا گیا
View more
Fri, 16 Sep 2016 15:01:09
دہلی کی ایک عدالت اگلے ماہ فیصلہ کرے گی کہ مختلف انتخابات لڑنے کے لیے الیکشن کمیشن کے سامنے دائر حلف نامے میں اپنی تعلیمی قابلیت کے سلسلے میں مبینہ طور پر غلط معلومات دینے کو لے کر ان کے خلاف شکایت پر مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کو طلب کیا جائے یا نہیں۔میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ہروندر سنگھ نے کہا کہ فیصلہ تیار نہیں ہے۔
View more
Fri, 16 Sep 2016 14:58:22
وزیر اعظم نریندر مودی اپنی سالگرہ 17؍ستمبر کو گجرات کے نوساری میں سماجی دائرہ اختیار کیمپ میں 11ہزار سے زیادہ معذورین کے درمیان مختلف آلات اور معاون آلات تقسیم کریں گے۔
View more
Fri, 16 Sep 2016 14:55:28
ومی دارالحکومت میں ڈینگو سے مرنے والوں کی تعداد آج 18ہو گئی اور ان میں سے آدھے لوگوں کی موت آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس)میں ہوئی ہے۔دہلی میں ڈینگو کے اس سال 1100سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔
View more
Fri, 16 Sep 2016 14:53:30
مرکزی کابینہ ریل بجٹ کو عام بجٹ میں ملانے اور پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کو ایک مہینہ پہلے 24؍جنوری سے بلانے پر اگلے ہفتے غور کر سکتی ہے۔بجٹ سیشن کے وقت میں مذکورہ تبدیلی آنے والے سالوں میں اصول بن سکتا ہے اور حکومت پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کو اس سال 12؍نومبر سے بلا سکتی ہے تاکہ جی ایس ٹی کے نفاذ کے لیے متفقہ بلوں کو جلد منظوری دی جا سکے۔
View more
Fri, 16 Sep 2016 12:35:27
ملک بھر میں گؤ کشی کو روکنے کے نام پر تشدد کی لہر پھیلانے والے گؤ رکشک اب شہر گلستان بنگلور تک بھی پہنچ چکے ہیں۔ کل شہر کے مضافات جگنی مین روڈ پر نام نہاد گؤ رکشکوں نے ایک فارم ہاؤز میں شہر کے ایک خاندان کی طرف سے قربانی کیلئے لائے گئے جانوروں کو نہ صرف ضبط کرنے کی مبینہ کوشش کی،بلکہ قربانی میں مصروف خاندان والوں پر حملے بھی کئے اور آسانی سے راہ فرار اختیار کرلی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy