ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    بھٹکل کے قریب شیرور میں ایمبولینس اور کار کی ٹکر؛ کار پر سوارایک شخص ہلاک؛ چار دیگر شدید زخمی

    بھٹکل کے قریب شیرور میں ایمبولینس اور کار کی ٹکر؛ کار پر سوارایک شخص ہلاک؛ چار دیگر شدید زخمی

    Sun, 18 Sep 2016 18:31:02 
    یہاں سے قریب ۱۵ کلومیٹر دور پڑوسی ضلع اُڈپی کے شیرور نیشنل ہائی وے پر ایمبولنس اور کار کے درمیان ہوئی ٹکر میں کار پر سوار ایک خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئی، جبکہ دیگر چار شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو منی پال اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
    یمنی وزیرخارجہ نے ایران کی ملک میں مداخلت کی مذمت کی 

    یمنی وزیرخارجہ نے ایران کی ملک میں مداخلت کی مذمت کی 

    Sun, 18 Sep 2016 16:28:22 
    یمنی وزیرخارجہ عبدالملک المخلافی نے کہا ہے کہ ایران نے ان کے ملک میں مداخلت جاری رکھی ہوئی ہے۔انھوں نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ یہ دخل اندازی بند کردے۔ عبدالملک المخلافی نے یہ بات وینزویلا میں غیروابستہ تحریک کی سربراہ کانفرنس سے قبل ایک ابتدائی اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہی ہے۔انھوں نے اپنی حکومت کی جانب سے یمن میں امن کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
    جرمنی میں ای یو اور امریکہ کی مجوزہ ٹریڈ ڈیل کے خلاف مظاہرے

    جرمنی میں ای یو اور امریکہ کی مجوزہ ٹریڈ ڈیل کے خلاف مظاہرے

    Sun, 18 Sep 2016 16:26:46 
    یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان ٹریڈ ڈیل پر مذاکرات شروع ہونے والے ہیں۔ اس مذاکراتی عمل کے خلاف ہفتے کے دن جرمنی کے کئی شہروں میں مظاہرے اور احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔کئی جرمن شہروں میں خراب موسم بھی مظاہرین کے راستے کی دیوار نہ بن سکا۔ ہفتے کے روز مظاہروں کی منصوبہ بندی کرنے والوں کی ترجمان کیتھرین اوٹاوی کا کہنا تھا کہ برلن و میونخ میں بارش نے بھی مظاہرین کے مزاج پر کوئی اثر نہیں ڈالا اور وہ اِ
    مہاجرین کو محبت دینا چاہیے: پوپ فرانسس

    مہاجرین کو محبت دینا چاہیے: پوپ فرانسس

    Sun, 18 Sep 2016 16:23:22 
    کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ نفرت انگیز دہشت گردانہ اعمال سے بچنے کا بہترین راستہ یہ ہے کہ مہاجرین کے لیے اپنے گھروں کے دروازے کھول دیے جائیں۔ ہفتے کی دن اپنے ایک بیان میں پوپ نے مزید کہاکہ میں آپ کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ آپ اپنے گھروں اور کمیونٹیوں میں مہاجرین کا استقبال کریں۔شام کے اکیس مہاجر بچے جنہیں پاپائے روم نے اٹلی میں پناہ دے رکھی ہے، آہستہ آہستہ اپنی نئی زند
    پاکستان میں پولیس کے 90فیصد اہلکار کم پڑھے لکھے ہیں:رپورٹ

    پاکستان میں پولیس کے 90فیصد اہلکار کم پڑھے لکھے ہیں:رپورٹ

    Sun, 18 Sep 2016 16:20:38 
    پاکستان کے وفاقی متحسب کے سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک اندازے کے مطابق محکمہ پولیس کے تقریباً 90فیصد اہلکار مطلوبہ معیار کے مطابق پڑھے لکھے نہیں ہیں جب کہ وہ مکمل طور پر با اختیار بھی نہیں ہیں۔وفاقی محتسب کے دفتر کی ویب سائٹ پر جاری رپورٹ کے مطابق تھانوں میں کام کرنے والے انسپکٹر اور دیگر عہدوں پر فائز بیشتر اہلکاروں کے اختیارات یا تو بالکل محدود ہیں یانہ ہونے کے برابر ہیں۔ر
    القدس:اسرائیلی فوج کے حملے میں بازار نذرآتش، شیلنگ سے 17فلسطینی زخمی

    القدس:اسرائیلی فوج کے حملے میں بازار نذرآتش، شیلنگ سے 17فلسطینی زخمی

    Sun, 18 Sep 2016 16:18:28 
    فلسطین کے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں العیزریہ کے مقام پر اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہریوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ ساتھ آتش گیر مادہ پھینک کر ایک بازار کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں کم سے کم 17فلسطینی زخمی ہوئے جب کہ کئی دکانیں جل کر راکھ ہوگئی ہیں۔ العیزریہ بازار کے ایک دکاندار وسام امطور نے بتایا کہ صہیونی فوجی اور پولیس کی بھاری نفری فلسطینی نوجوانوں کے تعاقب میں بازار میں داخل ہوئی اور دکا
    اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران کے لیے او آئی سی متحرک

    اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران کے لیے او آئی سی متحرک

    Sun, 18 Sep 2016 16:16:04 
    اسرائیلی جیلوں میں قید تین بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے عالمی سطح پر بین الاقوامی ادارے متحرک ہو گئے ہیں۔ اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)سمیت کئی بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کا معاملہ پوری شدت کے ساتھ اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔او آئی سی میں فلسطین کے مستقل مندوب احمد الرویضی نے کہا ہے کہ انہوں نے تنظیم کے تمام ممبر ممال
    منتخب ہونے پر کیوبا کو دی گئی مراعات واپس لی جائیں گی:ٹرمپ

    منتخب ہونے پر کیوبا کو دی گئی مراعات واپس لی جائیں گی:ٹرمپ

    Sun, 18 Sep 2016 16:11:59 
    امریکی ری پبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ منتخب ہونے پر، بقول اُن کے،اگر کیوبا چند مطالبات پورے نہیں کرتا تو صدر براک اوباما کی جانب سے دی گئی تمام مراعات واپس لے لی جائیں گی، تاکہ کیوبا کے ساتھ تعلقات بحال کیے جاسکیں۔
    ترکمانستان میں اڑتے شاہین جیسا ہوائی اڈہ

    ترکمانستان میں اڑتے شاہین جیسا ہوائی اڈہ

    Sun, 18 Sep 2016 16:07:02 
    ترکمانستان میں ایک نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا گیا ہے جس کی چھت اڑتے ہوئے شاہین کی شکل میں بنائی گئی ہے۔یہ نیا بین الاقوامی ائیر پورٹ ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں تعمیر کیا گیا ہے اور اس کا ڈیزائن قومی ایئر لائن کی طرز پر بنایا گیا ہے۔اس ائیر پورٹ پر دو ارب 30کروڑ لاگت آئی ہے اور یہاں سے ایک گھنٹے میں 1600مسافروں کی آمد و رفت ہو سکتی ہے۔