Tue, 20 Sep 2016 12:30:38
گذشتہ روز امریکہ کے نیویارک شہر میں مین ہٹن کی چیلسی کالونی میں دہشت گردی کے واقعے کی ایک نئے زاویے سے بنائی گئی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں راہ گیروں کو سخت خوف وہراس میں مبتلا دیکھا جاسکتا ہے۔
View more
Tue, 20 Sep 2016 12:23:38
وزیر اعلیٰ سدرامیا کے خلاف بارہا بیانات دینے والے کانگریس لیڈران جناردھن پجاری اور ایچ وشواناتھ کے خلاف تادیبی کارروائی کیلئے تمام تفصیلات اے آئی سی سی کو فراہم کی جاچکی ہیں۔ یہ بات آج کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگذار صدر دنیش گنڈو راؤ نے کہی۔
View more
Tue, 20 Sep 2016 12:21:29
ریاستی وزیر مالگذاری کاگوڈ تمپا نے کہاکہ رام نگرم کے قریب برڈی میں موجود ایگل ٹن ریسارٹ جو سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کرکے تعمیر کیاگیا ہے اسے ریاستی حکومت نے یہ ہدایت دی ہے کہ اس زمین پر اگر قبضہ برقرار رکھنا ہے تو وہ 998 کروڑ روپے حکومت کو ادا کرے۔
View more
Tue, 20 Sep 2016 12:18:04
کاویری مسئلے پر ریاستی حکومت کی طرف سے بارہا مرکزی حکومت کی مداخلت کیلئے زور دئے جانے اور ریاستی بی جے پی قائدین کی طرف سے نمائندگی پر کارروائی کرتے ہوئے مرکزی حکومت نے اس معاملے میں پہل کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
View more
Tue, 20 Sep 2016 12:14:47
ریاستی کونسل کے اپوزیشن لیڈر کے ایس ایشورپانے کاویری نگرانی کمیٹی کی طرف سے دوبارہ تملناڈو کو پانی فراہم کرنے کے فیصلے کو کرناٹک کے ساتھ زیادتی قرار دیتے ہوئے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کسی بھی حال میں تملناڈو کو پانی فراہم نہ کرے۔
View more
Tue, 20 Sep 2016 11:33:13
شمالی کینرا ٹورزم ڈپارٹمنٹ کی طرف سے انٹرنیشنل ٹورزم ڈے کی مناسبت سے مضمون نویسی اور فوٹو گرافی کا مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔ ضلع شمالی کینرا کے مضمون نگار اور فوٹو گرافر اس مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔ مقابلے میں شامل ہونے کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔
View more
Tue, 20 Sep 2016 11:30:47
وزیر داخلہ اور کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور نے کاویری تنازعہ کے سلسلے میں نگرانی کمیٹی کے فیصلے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ اور ریاستی عوام سے اس فیصلے کے خلاف پرامن احتجاج کرنے کی گذارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے کمیٹی کے اس فیصلے کو کل سپریم کورٹ میں چیلنج کیاجائے گا۔
View more
Tue, 20 Sep 2016 11:27:10
کاویری نگرانی کمیٹی کے فیصلے کے پیش نظر شہر بھر میں پولیس نے معقول بندوبست کیا ہے۔ صورتحال کی نگرانی کیلئے ہزاروں کی تعداد میں پولیس جوانوں کو شہر بھر میں تعینات کرنے کے ساتھ حساس علاقوں میں حالات کی نگرانی کیلئے نیم فوجی دستوں کی چودہ کمپنیاں متعین کی گئی ہیں۔ یہ بات آج شہر کے پولیس کمشنر این ایس میگرک نے بتائی۔
View more
Tue, 20 Sep 2016 11:22:45
غیر قانونی کانکنی کرنے والوں کے ساتھ شامل ہوکر رشوت ستانی کرنے کے الزام میں سابق وزرائے اعلیٰ ایس ایم کرشنا اور ایچ ڈی کمار سوامی کے علاوہ مختلف افسران کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کرنے کیلئے سپریم کورٹ نے آج ایک خصوصی ٹیم قائم کرنے کی ہدایت جاری کی۔ آج اس سلسلے میں عدالت کی ڈویژنل بنچ نے سماعت کرتے ہوئے ایس ایم کرشنا اور کمار سوامی کے خلاف درج غیر قانونی کانکنی کے مقدمات کو ایس آئی ٹی کے ذریعہ جانچ
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy