Mon, 03 Jun 2024 19:49:42
کرناٹک کی ایک عدالت نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو ہتک عزت کے ایک مقدمے میں 7 جون کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔
View more
Mon, 03 Jun 2024 19:16:48
ٹرانسفارمر کی مرمت کے دوران الیکٹرک شاک لگنے سے لائن مین کی موت واقع ہوگئی، واردات پیر کی دوپہر بیندور کے تگّرس قصبہ میں پیش آئی۔ متوفی کی شناخت محمد سلیم (38) کے طور پر کی گئی ہے۔ سلیم کا تعلق ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے ہے اور وہ پچھلے آٹھ سالوں سے Bynduru MESCOM میں کام کر رہا تھا۔
View more
Mon, 03 Jun 2024 18:49:46
منتخب عوامی نمائندوں کے خلاف شنوائی کرنے والی بینگلورو کی خصوصی عدالت میں بیلتنگڈی کے ایم ایل اے ہریش پونجا کے خلاف ایک اور چارج شیٹ داخل کی گئی جو چند مہینے قبل محکمہ جنگلات کے افسران کو ان کی ذمہ داری ادا کرنے سے روکنے سے متعلق ہے ۔
View more
Mon, 03 Jun 2024 18:47:00
کرناٹکا کے ساحلی علاقے میں جنوب مغربی مانسون نے ابھی پوری طرح شروع بھی نہیں ہوا ہے کہ اس دوران بینگلور میں اتوار کی رات میں جو شدید بارش ہوئی ہے اس نے گزشتہ 133 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔
View more
Mon, 03 Jun 2024 17:59:26
لوک سبھا انتخاب کے ساتوں مراحل ختم ہونے کے بعد اب 4 جون یعنی منگل کے روز ووٹ شماری ہوگی۔ اس سے عین قبل آج الیکشن کمیشن نے ایک پریس کانفرنس کی جس میں کئی اہم باتیں لوگوں کے سامنے رکھیں۔
View more
Mon, 03 Jun 2024 17:54:18
ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے حال ہی میں ایک بیان دیا ہے کہ لاکھوں ڈالر کے گھوٹالوں میں شامل نیرو مودی، میہل چوکسی اور وجئے مالیا اس لیے ملک سے فرار ہونے میں کامیاب رہے کیونکہ جانچ ایجنسیاں انھیں مناسب وقت پر گرفتار کرنے میں ناکام رہیں۔ اسپیشل جج ایم جی دیشپانڈے نے انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت ملزم کی ضمانت کی شرطوں میں تبدیلی کے مطالبہ والی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔
View more
Mon, 03 Jun 2024 17:41:50
آسام میں سیلاب کی صورتحال بدستور تشویشناک بنی ہوئی ہے کیونکہ شدید بارش کی وجہ سے مزید تین افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ ریاست کے کئی نئے علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ مگر دوسری جانب ایک سرکاری بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں معمولی کمی آئی ہے۔
View more
Mon, 03 Jun 2024 13:17:25
پرجول ریونا جنسی اسکینڈل کیس میں نیا موڑ آیا ہے۔ اس معاملے کی تفتیش کرنے والی ایس آئی ٹی نے تقریباً سات گھنٹے تک بھوانی ریونا کا ہاسن میں واقع ان کے گھر پر انتظار کیا، لیکن بھوانی پوچھ گچھ کے لیے ایس آئی ٹی کے سامنے حاضر نہیں ہوئیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy