Sat, 09 Sep 2017 10:59:35
جنتا دل(یو)نتیش گروپ نے الیکشن کمیشن سے شرد یادو کے انتخابی نشان پر دعوے کو مسترد کرنے کی درخواست کرتے ہوئے اپنے آپ کواصلی جے د ی یو ہونے دعویٰ کیاہے۔
View more
Sat, 09 Sep 2017 10:56:21
گجرات ہائی کورٹ نے2002میں گجرات فسادات میں اس وقت کے وزیراعلیٰ (اب کے وزیر اعظم)نریندر مودی کوسپریم کورٹ کی نگرانی میں قائم خصوصی تفتیشی ٹیم(ایس آئی ٹی) کی طرف سے دی گئی کلین چٹ کوفساد سے متاثرہ اور اس میں ہلاک ہونے والے کانگریس کے سابق ممبر پارلیمنٹ احسان جعفری کی بیوہ ذکیہ جعفری کی چیلنج دینے والی عرضی پر اپنا فیصلہ ایک بار پھر موخر کردیا۔
View more
Sat, 09 Sep 2017 09:53:17
جے ڈی یوکے راجیہ سبھارکن اورباغی لیڈر شرد یادو نے راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ کاموازنہ دہشت گردوں سے کیاہے۔سیاحت کے وزیرمملکت کے جے الفونس کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ یہ دہشت گرد کون ہیں۔
View more
Sat, 09 Sep 2017 09:49:29
مہاراشٹر مسلم عوامی کمیٹی کے ترجمان محمد شعیب القاسمی کی اطلاع کے مطابق مہاراشٹر مسلم عوامی کمیٹی کے صدر الیاس کرمانی نے اپنے جاری کردہ صحافتی بیان میں سپریم کورٹ کی اس ہدایت کا خیر مقدم کیا جس میں گؤ رکھشکوں پر لگام کسنے کے لئے مرکزی و ریاستی حکومتوں کو تاکید کی گئی ہے۔
View more
Sat, 09 Sep 2017 09:44:28
اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اورنائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ اوردنیش شرماقانون سازکونسل کے لیے بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔
View more
Sat, 09 Sep 2017 09:33:23
باگلکوٹ ضلع کے بلاگی تعلق میں کورتھی کے پاس آج صبح کرناٹک ٹرانسپورٹ کی بس اورایک گاڑی کی آمنے سامنے کی زور دار ٹکر میں دو خواتین سمیت چھ لوگوں کی موت ہوگئی اور دو دیگر شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔
View more
Sat, 09 Sep 2017 00:58:52
معروف سینئر خاتون صحافی گوری لنکیش کے قتل کو لے کر بی جے پی لیڈر نے ایک ایسا بیان دیا ہے ، جس کی وجہ سے اب پارٹی کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں ۔گرچہ قتل کے بعدجس طرح قتل کوجسٹیفائیڈکرنے کی کوشش بی جے پی ہمنواؤں کی طرف سے ہورہی ہے اس سے وہ پہلے سے ہی نشانہ پرہے۔چک منگلور ضلع کے شرنگیری سے رکن اسمبلی جیو راج نے کہا ہے کہ لنکیش زندہ ہوتیں اگر انہوں نے آر ایس ایس کے خلاف نہ لکھا ہوتا ۔
View more
Sat, 09 Sep 2017 00:47:49
سائبر کرائم پولس نے سوشیل میڈیا پر مقتول صحافی اور سماجی کارکن گوری لنکیش کے خلاف اہانت آمیز تبصرہ پوسٹ کرنے پر ایک 22 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا ہے ۔ گوری لنکیش کو گزشتہ 5 ستمبر کو اپنے گھر کے سامنے گولی مارکر قتل کردیا گیا تھا۔ پولس نے بتایا کہ سائبر کرائم برانچ اور پولس کے جوائنٹ آپریشن میں ملزم مالی ارجن کو گرفتار کر کے اس کے پاس سے ایک موبائل اور سم کارڈ برآمد کیا گیا ہے ۔ ملزم مالی ارجن کا تع
View more
Sat, 09 Sep 2017 00:42:35
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آزاد صحافی گؤری لنکیش کے قتل پر کانگریس اور کرناٹک حکومت کو آج کٹہرے میں کھڑا کیا اور وزیر اعلیٰ سدارمیا سے سوال کیا کہ محترمہ لنکیش کو مکمل سکیورٹی کیوں فراہم نہیں کی گئی؟ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ ٹی وی چینلوں اور میل ٹوڈے کی رپورٹوں کے مطابق مقتول گوری لنکیش کے بھائی اندرجیت لنکیش نے بتایا ہے کہ ان کی بہن
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy