ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منشیات کی روک تھام کے لئے بھٹکل میں ڈاگ اسکواڈ کی کارروائی

منشیات کی روک تھام کے لئے بھٹکل میں ڈاگ اسکواڈ کی کارروائی

Wed, 01 Jul 2026 13:09:11    S O News
منشیات کی روک تھام کے لئے  بھٹکل میں ڈاگ اسکواڈ کی کارروائی

بھٹکل،  یکم جولائی (ایس او نیوز) ضلع اتر کنڑا میں بڑھتی منشیات فروشی اور نقل و حمل پر روک لگانے کے مقصد سے کاروار سے منشیات کا پتہ لگانے والی ڈاگ اسکواڈ کی ٹیم نے بھٹکل پہنچ کر کوریئر تقسیم کرنے والے مراکز اور ڈاک خانے وغیرہ کا معائنہ کیا ۔

اس ٹیم میں ایسے کتے شامل تھے جنہیں کسی بھی جگہ پر چھپائی گئی منشیات کا پتہ لگانے کی خصوصی تربیت دی گئی ہے ۔ کوریئر اور ڈاک خانے کے دفتروں میں معائنے کے دوران ڈاگ اسکواڈ کی ٹیم نے کتوں کو پارسلوں اور بنڈلوں کے پاس لے جا کر سونگھنے کے لئے چھوڑا اس کے علاوہ دفتروں کے دیگر حصوں میں کتوں کے ساتھ گھوم پھر کر کسی قسم کی مشتبہ چیز ہونے کے تعلق سے پتہ لگانے کی کوشش کی ۔

معائنے کے بعد ڈاگ اسکواڈ کے افسران نے کوریئر دفاتر کے اہلکاروں کو اطلاع دی کہ کسی بھی سامان یا پارسل کے تعلق سے انہیں اگر شبہ ہوتا ہے تو فوری طور پر اس کی اطلاع پولیس کو دیں ۔

پولیس افسران کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں ضلع اتر کنڑا میں منشیات کے استعمال اور فروخت کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں جس کے پیش نظر محکمہ پولیس نے اس پر روک لگانے کے لئے خصوصی کارروائی شروع کی ہے اور یہ سلسلہ آنے والے دنوں میں بھی جاری رہے گا ۔  


Share: