ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : شیرالی کے مندر میں چوری کی ناکام کوشش - ملزم فرار

بھٹکل : شیرالی کے مندر میں چوری کی ناکام کوشش - ملزم فرار

Wed, 01 Jul 2026 13:02:45    S O News

بھٹکل ، یکم جولائی (ایس او نیوز) تعلقہ کے شیرالی مہاگنپتی مندر میں چوری کی واردات انجام دینے کی ناکام کوشش کیے جانے کی خبر سامنے آئی ہے ۔

بتایا جاتا ہے کہ 29 جون کی رات کو تقریباً ۲ بجے شرپسندوں نے گیس کٹر کے ذریعے مندر کے پچھلے حصے کی لوہے سلاخیں کاٹ کر اندر داخل ہونے کی کوشش تھی ۔ اس دوران مندر کے اندر موجود اہلکار نے شور مچانا شروع کیا تو ملزم موقع پر سے فرار ہوگئے۔

مندر کے منیجر اجئے جئیکر پربھو کی طرف سے بھٹکل دیہی پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے  کہ چوروں نے مندر کے اندر موجود سونے اور چاندی کے زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء پر ہاتھ صاف کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ۔    

پولیس نے کیس درج کر لینے کے ساتھ ملزموں کی گرفتاری کے لئے تحقیقات شروع کی ہے ۔ 


Share: