ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : پھولوں کے باغ میں کام کرتے وقت سانپ کاٹنے سے ایک شخص کی موت

بھٹکل : پھولوں کے باغ میں کام کرتے وقت سانپ کاٹنے سے ایک شخص کی موت

Wed, 01 Jul 2026 12:55:22    S O News

بھٹکل ، یکم جولائی (ایس او نیوز) پھولوں کے باغ میں کام کرنے کے دوران زہریلے سانپ کے کاٹنے سے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔

سانپ کے کاٹنے سے رامچندرا بڑیا نائک نامی قلی مزدوری کرنے والے شخص کی ہلاکت کا یہ واقعہ تعلقہ کے موڈشیرالی - بینگرے علاقے میں پیش آیا ۔

معلوم ہوا ہے کہ رامچندرا قلی مزدوری کرنے کے علاوہ پھول اگانے اور فروخت کرنے کا کام بھی کرتا تھا ۔ جب صبح ۶ بجے کے قریب اپنے باغ میں پھول توڑنے کے لئے پہنچا تو وہاں پر موجود زہریلے سانپ نے اسے کاٹ لیا اور اسی وقت اس کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہوگئی ۔ گھر والوں کو جب یہ بات پتہ چلی تو وہ لوگ باغ میں جا کر اسے گھر لے آئے اور زہر اتارنے کے لئے دیسی علاج شروع کیا ۔

جب دیسی علاج کارگر نہیں ہوا تو مزید علاج کے لئے اسے بھٹکل تعلقہ اسپتال میں لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد بتایا کہ اسپتال آنے سے پہلے ہی اس کی موت واقع ہو چکی ہے ۔

رامچندرا کے بیٹے دھن راج نائک کی شکایت پر پولیس نے غیر فطری موت کا معاملہ درج کر لیا اور جائے وقوعہ پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔


Share: