Fri, 08 Sep 2017 23:26:37
روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف مسجدوں اور میناروں کے شہر مالیگاؤں سے ایک مضبوط آواز اُٹھی ہے ۔ بعد نماز جمعہ یہاں کی تاریخی شہیدوں کی یادگار پر جمع ہزاروں پُر جوش مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوئے انسانیت بچاؤ سنگھرش سمیتی کے صدر اور رُکن اسمبلی آصف شیخ نے حکومت ہند کو متوجہ کرتے ہوئے دو اعلانات کئے ۔اوّل یہ کہ جموں ، ہریانہ اور دیگر مقامات پر پناہ گزیں روہنگیا مسلمانوں کو اُن کے وطن واپس بھیجنے
View more
Fri, 08 Sep 2017 22:11:24
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ریاستی صدر عبدالحنان نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں کہا ہے کہ حضرت مولانا مفتی اشرف علی ؒ باقوی امیر شریعت کرناٹک کی وفات سے ملک وملت کو عظیم خسارہ ہوا ہے۔ امن کا پیغام اور سماجی کی ترقی کے علاوہ دین کی دعوت و تبلیغ میں حضرت والا نے جو قربانیاں پیش کی ہیں وہ خلاء شاید ہی کوئی پر سکے گا۔
View more
Fri, 08 Sep 2017 22:02:49
دہلی ہائی کورٹ نے سنندا پشکر کی موت کے معاملے میں کوئی خبر نشر کرنے یا بحث منعقد کرنے سے ٹی وی صحافی ارنب گوسوامی اور ان نیوز چینل ریپبلک ٹی وی کو روکنے سے متعلق کوئی عبوری حکم جاری کرنے سے آج انکار کر دیا۔
View more
Fri, 08 Sep 2017 21:13:04
آربی آئی(ریزروبینک آف انڈیا )کے سابق گورنر رگھو رام راجن نے ایک بار پھر مودی حکومت کے اقتصادی فیصلوں پرسوال اٹھائے ہیں۔
View more
Fri, 08 Sep 2017 20:59:52
مودی کابینہ میں وزیروں پر آر ایس ایس کا نظریہ کس طرح تھوپا جاتا ہے اس کی تازہ مثال مرکز کے نئے وزیر مملکت برائے سیاحت الفونس کننتھانم ہیں۔
View more
Fri, 08 Sep 2017 20:51:50
اتر پردیش میں اعلیٰ ذاتوں کا دلتوں پر تشدد اب ایک عام بات ہو گئی ہے ۔ سہارن پور ضلع میں ہوئے تشدد کے شعلے ابھی تک ٹھنڈے نہیں ہوئے ہیں ۔
View more
Fri, 08 Sep 2017 20:44:21
بنگلوروکی سینئرصحافی گوری لنکیش کے قتل کی کوریج کے تعلق سے رپبلک ٹی وی میں کام کر چکی ایک خاتون صحافی سمن نندی نے ارنب گوسوامی اوران کے چینل پر حملہ بولا ہے۔
View more
Fri, 08 Sep 2017 20:38:53
پاکستان کے وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے جمعے کو میانوالی کے قریب چشمہ کے مقام پر ’’چشمہ فور‘‘نامی جوہری بجلی گھر کا افتتاح کردیا ہے۔
View more
Fri, 08 Sep 2017 20:33:48
امریکہ کی ایک وفاقی اپیل کورٹ نے جمعرات کے روز ٹرمپ انتظامیہ کی ایک اپیل مسترد کر دی جس میں امریکہ میں داخلے سے متعلق صدارتی پابندی کے حکومتی موقف کے خلاف ہوائی کے ایک وفاقی جج کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy