Sun, 29 Oct 2017 10:17:13
وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جارج کے خلاف سی بی آئی کی طرف سے کورگ ضلع کے کشال نگر تھانہ میں ایف آئی آر داخل کئے جانے کے معاملہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہا کہ سی بی آئی نے محض ایف آئی آر درج کرکے معاملہ کی جانچ شروع کی ہے۔
View more
Sun, 29 Oct 2017 10:12:03
سابق ریاستی وزیر اور سینئر بی جے پی لیڈر سی ایچ وجئے شنکر نے آج اپنی پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔ سی ایچ وجئے شنکر آنے والے اسمبلی انتخابات میں پریہ پٹنہ اسمبلی حلقہ سے قسمت آزمانے کی تیاری کررہے تھے،
View more
Sun, 29 Oct 2017 04:37:32
ریاستی وزیر صنعت آر وی دیش پانڈے نے کہا کہ اگلے اسمبلی انتخابات کے بعد ایک بار پھر سدرامیا ریاست کے وزیر اعلیٰ بنیں گے اور ریاست کو ترقی کی جانب آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔آج کلبرگی میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارٹی کی ہدایت کے مطابق 2018 کے اسمبلی انتخابات سدرامیا کی قیادت میں ہی ہوں گے اور انتخابات کے بعد یقیناًوہی وزیر اعلیٰ ہوں گے۔
View more
Sun, 29 Oct 2017 04:15:17
ڈی وائی ایس پی ایم کے گنپتی کی خود کشی کے معاملہ میں وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جارج کے خلاف ایف آئی آر درج کئے جانے کے سلسلے میں آج مسٹر جارج نے پیشگی ضمانت حاصل کرنے کے سلسلے میں سینئر وکیلوں سے تبادلۂ خیال شروع کردیا۔ بتایاجاتاہے کہ سینئر کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کپل سبل بذات خود جارج کی طرف سے عدالت میں حاضر ہوں گے اور انہیں پیشگی ضمانت کی پیروی کریں گے۔
View more
Sun, 29 Oct 2017 04:10:45
یاستی وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جارج نے جو ڈی وائی ایس پی گنپتی کی مبینہ خود کشی کے معاملے میں اٹھنے والے سیاسی طوفان میں گھرے ہوئے ہیں ۔آج انہوں نے اس معاملہ میں اپنے بے قصور ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ پہلے ہی اس معاملہ میں انہوں نے جانچ کا سامنا کیا ہے،
View more
Sun, 29 Oct 2017 03:47:21
آج اتوار کو بیدر میں منعقد ہونے والے وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگرام کا وزیر اعلیٰ سدرامیا نے بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حیدرآباد ۔کرناٹک علاقہ کے ایک اہم ریلوے پراجکٹ بیدر۔کلبرگی راست لائن پر ریل ٹریفک کو کل وزیر اعظم مودی ہری جھنڈی دکھانے والے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا نے آج واضح کیا کہ اس پروگرام میں وہ شرکت نہیں کریں گے۔
View more
Sat, 28 Oct 2017 23:51:08
موجودہ حالات جس قدر مسلمانوں اور دیگر طبقات کے لئے سنگین ہیں اسی قدر ایک مثبت تبدیلی لانے کے لئے سازگار بھی ہیں ۔ مایوس اور خوف زدہ ہوکر گھروں میں بیٹھنے سے بہتر ہے کہ انصاف کی لڑائی کے لئے میدان عمل میںآئیں۔
View more
Sat, 28 Oct 2017 20:26:25
بیدر شہر میں29؍اکتوبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں بیدر ۔گُلبرگہ پیاسنجر ڈیمو ٹرین کا افتتاح اور جلسہ عام کی تیاریوں میں سرکاری عہدیداران‘ محکمہ پولیس‘محکمہ ریلوے کے اعلی افسران کو مصروف دیکھا گیا ۔
View more
Sat, 28 Oct 2017 20:20:09
ریاستی وزیر قانون و پارلیمانی اُمور مسٹر ٹی بی جئے چندرا نے بتایا کہ 13؍نومبرسے بلگاوی میں شروع ہونے والے دس روزہ لیجسلیچر اجلاس کے دوران ریاستی حکومت انسداد توہم پرستی بِل بشمول چار اہم بلس پیش کرے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy