Mon, 20 Nov 2017 23:45:36
بی جے پی نے ہریانہ بی جے پی کے چیف میڈیا کوآرڈنیٹر کنور سورج پال امو کو وجہ بتاو نوٹس جاری کیا ہے۔امّو نے دیپکا پادکون اور سنجے لیلا بھنسالی کا سر کاٹ کر لانے والے کو دس کروڑ کا انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔
View more
Mon, 20 Nov 2017 23:40:11
وی وی پی اے ٹی معاملے میں سماعت کرتے ہوئے پیر کو سپریم کورٹ نے گجرات کی ایک علاقائی پارٹی کی درخواست مسترد کردی۔کورٹ نے کہا کہ کسی بھی الیکشن سے پہلے کسی درخواست پر حکم جاری نہیں کر سکتے ہے۔
View more
Mon, 20 Nov 2017 23:32:58
بلیو وہیل معاملے میں سپریم کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے تمام ریاستوں کے چیف سکریٹری کو تمام اسکولوں میں سرکلر بھیج کر بچوں میں بیداری پیدا کرنے کا حکم دیا ہے۔
View more
Mon, 20 Nov 2017 23:22:38
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے متعلق غیر یقینی صورتحال اوراپوزیشن کے حملے کے درمیان مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج یہاں واضح انداز میں کہا کہ یہ سیشن ضرورہوگا۔
View more
Mon, 20 Nov 2017 23:16:36
کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر وعدہ پورے نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ نوٹوں کی منسوخی اور جی ایس ٹی کی وجہ سے لوگوں میں پیدا ہوئی زبردست ناراضگی کی وجہ سے وہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس بلانے کی ہمت نہیں کرپارہے ہیں۔
View more
Mon, 20 Nov 2017 23:11:09
ایودھیا میں مندر۔مسجد معاملہ کوبات چیت سے طے کرنے سے متعلق اترپردیش شیعہ سنٹرل وقف بورڈکی سپریم کورٹ میں پیش کی گئی تجویز کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے کہاکہ تنازعہ میں جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اس کے اس طرح کے مسودے کا کیا مطلب ہے۔
View more
Mon, 20 Nov 2017 23:00:18
سپریم کورٹ نے پیر کو سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم کو کیمبرج یونیورسٹی میں اپنی بیٹی کاداخلہ کرانے کے لیے برطانیہ جانے کی اجازت دے دی۔
View more
Mon, 20 Nov 2017 22:53:23
سیکولرکہی جانے والی شردپوارکی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی بھی گجرات الیکشن میں کودرہی ہے۔اس سے اگرووٹ کی تقسیم ہوتی ہے تواس کاالزام سیکولرپارٹیوں پرنہیں جاتاہے،
View more
Mon, 20 Nov 2017 20:58:41
بلوچستان کے ضلع تربت میں 20 افراد کی ہلاکت کے دلخراش واقعے کے بعد وفاقی حکومت نے انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy