Sat, 29 Jun 2024 18:40:57
مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ میں ہندوستانی فوج کے جوانوں کے ساتھ بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ لداخ کے دولت بیگ اولڈی علاقے میں فوج کے جوان دریا کو ٹینک سے کراس کرنے کی مشق کر رہے تھے۔ اس دوران دریا میں پانی کی سطح اچانک بڑھ گئی جس کی وجہ سے فوج کے پانچ جوان دریا میں بہہ گئے اور جان کی بازی ہار گئے۔ تمام فوجیوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 18:38:11
ہندوستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی سال 2023 کی بین الاقوامی مذہبی آزادی کی رپورٹ پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے اور اس رپورٹ کو غلط بیانی، حقائق کا چنندہ استعمال، جانبدارانہ، یک طرفہ اور ووٹ بینک کی سیاست سے بھری قرار دیتے ہوئے اسے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 18:07:00
قومی راجدھانی دہلی، نوئیڈا،غازی آباد سمیت این سی آر میں ابر رحمت کے جم کر برسنے سے جہاں شہریوں کو گرمی کی شدت سے راحت ملی ،وہیں لگاتار جھماجھم بارش سے شہر کا منظر جھیل اور تالاب میں تبدیل ہوگیا ہے۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 18:03:10
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو فی الحال جیل کی سلاخوں سے آزادی نہیں مل رہی۔ دراصل دہلی آبکاری گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں آج ان کی راؤز ایونیو کورٹ میں پیشی ہوئی تھی جہاں عدالت نے کیجریوال کو 14 دنوں کے لیے عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ اس سے قبل سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے سی بی آئی کی عدالتی حراست کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 17:59:44
مراٹھا اور او بی سی سماج کے درمیان ریزر ویشن کی جدوجہد اب پر تشدد ہوتی جا رہی ہے۔ بیڑ ضلع میں واقع مراٹھا کارکن منوج جرنگے کے آبائی گائوں ماتوری میں جمعرات کی رات دونوں سماج کے درمیان پتھرائو کا واقعہ پیش آیا جس کی وجہ سے ریاست بھر میں کھلبلی مچ گئی۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 17:53:08
پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں یعنی لوک سبھا میں انڈیا بلاک کے فلور لیڈرس کی تقرری ہو گئی ہے۔ انڈیا بلاک کی ۲۰؍ پارٹیوں کے فلور لیڈرس بنائے گئے ہیں اور سبھی نام اہم ہیں۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 17:47:28
نوبیل انعام یافتہ امرتیہ سین کے ہندوستان اورہندو راشٹر سے متعلق بیان پر بی جے پی کے اعتراض کے بعد کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیّا نے بھگوا پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 17:39:25
یونیورسٹی گرانٹس کمیشن – قومی اہلیتی ٹسٹ (یوجی سی-نیٹ) امتحان 21 اگست سے 04 ستمبر تک منعقد کیا جائے گا۔ قابل غور ہے کہ 18 جون کو منعقد ہونے والا یو جی سی نیٹ امتحان ایک دن بعد یعنی 19 جون کو پیپر لیک ہونے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 17:26:28
این سی پی-ایس پی چیف شرد پوار نے ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا میں تقریر کے دوران ایمرجنسی کا تذکرہ کرنا ٹھیک نہیں تھا، یہ ان کے عہدہ کا وقار مجروح کرنے والا عمل ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy