ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    گجرات : میچ دیکھنے پہنچا مسلم نوجوان ہجومی تشدد کا شکار،23 سالہ سلمان کو فرقہ پرستوں کی بھیڑ نے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا

    گجرات : میچ دیکھنے پہنچا مسلم نوجوان ہجومی تشدد کا شکار،23 سالہ سلمان کو فرقہ پرستوں کی بھیڑ نے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا

    Sun, 30 Jun 2024 19:39:06 
    لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد ملک میں ہجومی تشدد کے واقعات میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو گیا ہے۔ تازہ واقعہ گجرات کے آنند شہر کا ہے جہاں کرکٹ میچ میں مسلم کھلاڑیوں کی اچھی کارکردگی کا غصہ فرقہ پرستوں کی بھیڑ نے میچ دیکھنے آئے ۲۳؍ سالہ مسلم نوجوان سلمان ووہرا پر نکالا  اور اسے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا ۔
    برطانیہ: فلسطین اسرائیل تنازع پر نسلیں منقسم، بیشتر افراد فلسطین حامی

    برطانیہ: فلسطین اسرائیل تنازع پر نسلیں منقسم، بیشتر افراد فلسطین حامی

    Sun, 30 Jun 2024 19:32:14 
    لندن کے میڈیا ادارے ’’دی نیشنل‘‘ کی جانب سے منعقدہ ایک خصوصی سروے اسرائیل فلسطین تنازع پر برطانیہ میں نسلوں میں تقسیم کا انکشاف کرتا نظر آتا ہے۔اس سروے میں نوجوان نسل غزہ پر برطانیہ کے موقف پر تنقید کرتے نظر آئے اور کہا کہ ۴؍ جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں وہ اس جنگ کے پس منظر میں ووٹ کریں گے جبکہ پرانے ووٹرز برطانیہ کی پالیسی کا دفاع کرتے اور برطانیہ میں جنگ بندی کے مظاہروں پر ناپسندیدگی
    غزہ جنگ: لاکھوں فلسطینی شہری بھکمری سے نبردآزما، خوراک کے وسائل محدود

    غزہ جنگ: لاکھوں فلسطینی شہری بھکمری سے نبردآزما، خوراک کے وسائل محدود

    Sun, 30 Jun 2024 18:05:18 
    غزہ پٹی میں جاری اسرائیلی حملے کو ۸؍ ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے اور غزہ کے شہری بھکمری کا سامنا کررہے ہیں۔ بھوکے فلسطینیوں کو رفاہی تنظیموں کی جانب سے معمولی مقدار میں پکا کھانا اور پلاسٹک کنٹینر میں پینے کے لائق پانی حاصل کرنے کیلئے کئی گھنٹوں تک قطار میں انتظار کرنا پڑتا ہے۔
    66 فیصد اسرائیلی چاہتے ہیں کہ نیتن یاہو سیاست چھوڑ دیں، سروے میں انکشاف

    66 فیصد اسرائیلی چاہتے ہیں کہ نیتن یاہو سیاست چھوڑ دیں، سروے میں انکشاف

    Sun, 30 Jun 2024 18:01:35 
    اسرائیل میں انتخابات سے قبل اوپینین  پول کی جانب سے کئے گئے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ دو تہائی اسرائیلیوں کا ماننا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کو سیاست چھوڑ دینی چاہئے اور نئے مدت کیلئے انتخابات نہیں لڑنے چاہئے۔ 
    مودی نے’من کی بات‘  میں کچھ بھی مناسب بات نہیں کہی: کانگریس

    مودی نے’من کی بات‘ میں کچھ بھی مناسب بات نہیں کہی: کانگریس

    Sun, 30 Jun 2024 17:50:09 
      کانگریس نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے تیسری بار وزیر اعظم بننے کے بعد پہلی بار ریڈیو پر’من کی بات’‘ کی اور توقع تھی کہ وہ عوامی مسائل پر بات کریں گے، لیکن انہوں نے آج بھی کوئی مناسب بات نہیں کہی۔
    بھوج شالہ تنازعہ:سروے مکمل،39 ٹوٹے ہوئے مجسمے ملنے کا دعویٰ

    بھوج شالہ تنازعہ:سروے مکمل،39 ٹوٹے ہوئے مجسمے ملنے کا دعویٰ

    Sun, 30 Jun 2024 17:45:17 
    آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے بھوج شالہ مندر ۔کمال مولا مسجد کا سائنسی سروے مکمل کر لیا ہے، جسے مدھیہ پردیش کے دھار ضلع میں 13ویں صدی کی یادگار کہا جاتا ہے۔ دعویٰ ہے کہ اس سروے کے دوران ملنے والے 1,700 نوادرات میں 39 ٹوٹے ہوئے مجسمے پائے گئے ہیں۔ نمونے میں متعدد مجسمے کے علاوہ ڈھانچے، ستون، دیواریں وغیرہ شامل ہیں۔
    یکم جولائی سے تعزیراتی قوانین میں بڑی تبدیلی

    یکم جولائی سے تعزیراتی قوانین میں بڑی تبدیلی

    Sun, 30 Jun 2024 17:42:06 
    یکم جولائی 2024 سے تین نئے فوجداری قوانین نافذ ہو رہے ہیں، یعنی پیر (یکم جولائی) سے ملک میں نئے قوانین نافذ ہو جائیں گے۔ تینوں نئے قوانین اس وقت قابل اطلاق برطانوی دور کے انڈین پینل کوڈ، کریمنل پروسیجر کوڈ اور 1872 کے انڈین ایویڈینس ایکٹ کی جگہ لینے جا رہے ہیں۔ ان قوانین کے نام ہیں انڈین جوڈیشل کوڈ ، انڈین سول ڈیفنس کوڈ اور انڈین ایویڈینس ایکٹ ۔
    جنرل اوپیندر دویدی نے آرمی چیف کا عہدہ سنبھالا

    جنرل اوپیندر دویدی نے آرمی چیف کا عہدہ سنبھالا

    Sun, 30 Jun 2024 17:39:09 
    جنرل اوپیندر دویدی نے اتوار   کو نئے آرمی چیف کا عہدہ سنبھال لیا۔ جنرل دویدی 30ویں آرمی چیف ہیں۔ وہ رواں سال 19 فروری کو آرمی چیف کے عہدے پر فائز ہوئے۔ آرمی چیف بننے پر دویدی کو لیفٹیننٹ جنرل سے جنرل رینک پر ترقی دی گئی۔ حکومت ہند نے 11 جون کی رات انہیں آرمی چیف بنانے کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل وہ وائس چیف آف آرمی سٹاف، ناردرن آرمی کمانڈر، ڈی جی انفنٹری اور آرمی میں کئی دیگر کمانڈز کے سربراہ رہ
    ہندو،مسلم، سکھ کی کمائی میں کتنا اضافہ ہو؟اقتصادی سروے میں ملا جواب

    ہندو،مسلم، سکھ کی کمائی میں کتنا اضافہ ہو؟اقتصادی سروے میں ملا جواب

    Sun, 30 Jun 2024 17:29:22 
     ہندو مسلم خاندانوں کے درمیان آمدنی کا فرق تیزی سے کم ہو رہا ہے۔ دونوں برادریوں کے خاندانوں کے درمیان یہ فرق 7 سالوں میں 87 فیصد کم ہو کر صرف 250 روپے رہ گیا ہے جو 2016 میں 1,917 روپے فی مہینہ تھا۔ یہ اعداد و شمار غیر منافع بخش تنظیم پیپلز ریسرچ آن انڈیاز کنزیومر اکانومی کے سروے میں سامنے آئے ہیں۔ ملک میں مسلمانوں کی سالانہ آمدنی میں 28 فیصد، ہندوؤں کی 19 فیصد اور سکھوں کی سالانہ آمدنی میں 57 فیصد