Sat, 29 Jun 2024 13:41:30
مرکزی وزیر برائے ہائی ویز نتین گڈکری نے کہا ہے کہ اگر ہائی وے خستہ حالت میں یا پھر معیاری خدمات فراہم نہیں کی جا رہی ہوں تو پھر ہائی وے ایجنسیوں کو ٹول وصول نہیں کرنا چاہیے ۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 12:45:44
تعلقہ کے بارگولا میں پانی سے بھرے ہوئے گڈھے سے گزرتے وقت بجلی کا شاک لگنے سے ایک نوجوان خاتون ہلاک ہوگئی جس کی شناخت پرتیکشا (21 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 12:43:57
والمیکی ڈیولپمنٹ کارپوریشن میں ہوئے 187 کروڑ روپے گھوٹالے کے خلاف بی جے پی کی طرف سے چلائے گئے احتجاجی مظاہروں کی کڑی کے طور پر کاروار میں ڈی سی آفس کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرا منعقد کیا گیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مظاہرے میں شامل بی جے پی لیڈروں اور کارکنان کو حراست میں لیا ۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 12:39:53
بجلی سپلائی کمپنی ہیسکام کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر کے خلاف جنسی ہراسانی کا معاملہ درج کروانے والی ہیسکام کی اسسٹنٹ انجینئر سمیت ہیسکام کے 13 افسران و اہلکاروں کو چیف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنس کورٹ کی جج وجئے لکشمی دیوی نے ساڑھے تین سال کی قید اور فی کس 86 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 12:34:49
کانگریس پارلیمانی پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت پر بڑا حملہ کیا ہے۔ ’دی ہندو ‘میں لکھے اپنے مضمون میں سونیا گاندھی نے این ای ای ٹی امتحان میں دھاندلی کے بارے میں کہا کہ امتحان پر بحث یعنی پریکشا پر چرچا کرنے والے وزیر اعظم پیپر لیک پر خاموشی اختیار کر رہے ہیں۔ اس امتحان نے ملک بھر میں کئی خاندانوں کو تباہ کر دیا ہے۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 12:30:30
لوک سبھا انتخابات میں شکست سے بی جے پی ابھی تک سنبھل نہیں پائی ہے اور اس کے اتحادیوں نے بھی آنکھیں دکھانا شروع کر دی ہیں۔ این ڈی اے کی حلیف انوپریہ پٹیل نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر او بی سی امیدواروں کی تقرری پر سوال اٹھائے ہیں۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 12:27:30
ملک کی راجدھانی دہلی میں کل موسم کی پہلی بار بارش ہوئی اور ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ چند گھنٹوں کی بارش نے سڑکوں کو تالابوں میں تبدیل کر دیا۔ وی آئی پی علاقوں سے لے کر عام بستیوں تمام علاقہ زیر آب نظر آنے لگے۔ کہیں کاریں پانی میں ڈوب گئیں تو کہیں ٹریفک جام اور دوسرے مسائل کا سامنا رہا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں آج یعنی 29 جون کو بھی بارش کا الرٹ جاری کیا گیا
View more
Sat, 29 Jun 2024 12:22:03
جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جمعہ کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔ پانچ ماہ بعد جیل سے باہر آنے سے قبل وزیراعلیٰ نے خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 12:19:12
گریٹر نوئیڈا میں ایک زیر تعمیر مکان کی دیوار بارش کے بعد گر گئی۔ اس میں چھ بچے دفن ہوئے۔ حادثے میں تین بچوں کی موت ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والے بچے سکول کی چھٹیاں گزارنے اپنی نانی کے گھر آئے تھے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ تین زخمی بچوں کا علاج تاحال جاری ہے۔ پولیس نے جاں بحق بچوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوا دیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy