Sun, 30 Jun 2024 11:30:50
تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کے روز کہا کہ اہم اپوزیشن اے آئی اے ڈی ایم کے حالیہ لوک سبھا انتخابات میں اپنی شکست کو ہضم نہ کر پانے پر کُلاکوریچی شراب سانحہ کے تعلق سے اسمبلی کی کارروائی میں خلل ڈال رہی ہے۔
View more
Sun, 30 Jun 2024 11:23:43
مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے مہاراشٹر میں 33 مقامات پر چھاپے مار کر بڑی رشوت کے عوض مشکوک پاسپورٹ جاری کرنے کے الزام میں 32 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
View more
Sun, 30 Jun 2024 11:15:37
دہلی میں ہوئی موسلادھار بارش نے عوام کی پریشانیوں میں اچانک اضافہ کر دیا ہے۔ جگہ جگہ آبی جماؤ جان لیوا ثابت ہو رہا ہے۔ بارش سے متعلق حادثات میں اب تک دہلی میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جن میں سے 3 کی موت انڈرپاس میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
View more
Sun, 30 Jun 2024 11:05:37
نئی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ کے ٹرمینل 1 اور جبل پور کے حادثہ کے ایک دن بعد ہفتہ کے روز راجکوٹ ایئرپورٹ پر بھی حادثہ پیش آیا۔ موسلادھار بارش کے درمیان گجرات کے راجکوٹ ہوائی اڈہ کے باہر مسافر پِک اَپ اور ڈراپ علاقہ میں ایک شیڈ گر گیا۔ اچھی بات یہ رہی کہ اس حادثہ میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ اس درمیان اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں واقع ایئرپورٹ کی چھت ٹپکنے کی خبر سامنے آ
View more
Sun, 30 Jun 2024 11:00:10
اتر پردیش میں جرائم کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ نتیجہ یہ ہے کہ پولیس کے لیے پریشانیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔ امیٹھی میں گزشتہ دنوں 4 قتل کے واقعات پیش آئے اور پولیس اب تک خالی ہاتھ دکھائی دے رہی ہے۔
View more
Sun, 30 Jun 2024 10:55:22
ہم آئین کے خادم ہیں، مالک نہیں۔ جج یہ طے نہیں کرتے کہ سماج کیسا ہوگا۔‘‘ یہ بیان سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے آج کولکاتا میں جیوڈیشیل اکیڈمی کی ایک تقریب میں حصہ لیتے ہوئے اپنے خطاب کے دوران دیا۔ اس دوران انھوں نے ہم عصر عدالتی ترقی پر بھی اپنی رائے رکھی اور کہا کہ کبھی کبھی جج ہدایت دیتے وقت اپنی سوچ کا بھی استعمال کرتے ہیں جو کہ نہیں ہونا چاہیے۔
View more
Sun, 30 Jun 2024 10:52:37
جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ دہلی میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت پارٹی کے سربراہ اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کی۔ اس میٹنگ میں جے ڈی یو کے سینئر لیڈر سنجے جھا کو پارٹی کا کارگزار قومی صدر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 23:28:00
اسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیول رائٹس (اے پی سی آر) نے مرکزی حکومت کی طرف سے یکم جولائی سے لاگو ہونے والے تین نئے فوجداری قوانین کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اسے حقوق انسانی کے خلاف قرار دیا۔ بنگلور سینٹ جوسف کالج اوڈیٹوریم میں قانونی انصاف کے حصول پرمنعقدہ سیمینار میں مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما کرناٹک ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ناگ موہن داس نے مرکزی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہل
View more
Sat, 29 Jun 2024 18:58:09
کڈبا تعلقہ کے پالوڈی اور پانجا سے تعلق رکھنے والے شیڈول کاسٹ کے 7 خاندانوں کے 25 افراد نے 20 سال قبل اختیار کیا گیا عیسائی مذہب ترک کے دوبارہ ہندو دھرم کو اپنا لیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy