Sat, 29 Jun 2024 12:06:08
دارالحکومت دہلی میں جمعہ کی صبح ہوئی موسلادھار بارش کے بعد سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ دہلی کے کئی علاقوں میں سڑکیں پانی سے بھری ہوئی نظر آئیں۔ ایسا لگ رہا ہے جیسے دہلی کے تمام علاقے ’ڈوب‘ والے علاقے ہوں۔ مجموعی طور پر بیشتر مقامات میں یہی دیکھنے کو ملا کہ پانی بھر جانے سے گاڑیاں غرقاب ہو گئیں۔ منٹو روڈ اور دوسری جگہوں پر گاڑیاں پھنس گئیں۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 12:01:07
آن لائن دھوکہ دہی کے معاملے پوری دنیا میں بڑھتے جا رہے ہیں۔ سری لنکا میں اس طرح کا ایک تازہ معاملہ سامنے آیا ہے جس میں درجنوں ہندوستانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 11:58:40
دہلی ہوائی اڈے پر ہونے والے حادثے میں مرنے والے شخص کے اہل خانہ کو 20 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ زخمیوں کو 3-3 لاکھ روپئے بطور معاوضہ دیئے جائیں گے۔ یہ اعلان دہلی ایئرپورٹ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اس حادثے کی جانچ کے لیے دہلی ایئرپورٹ نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 11:45:11
راجیہ سبھا میں ایک خاتون رکن ایوان میں بحث کے دوران بے ہوش ہوگئیں۔ اس واقعے کے فوراً بعد ایوان کی کارروائی روک دی گئی اور انہیں اسپتال لے جایا گیا۔ بے ہوش ہونے والی رکن پارلیمنٹ کا نام پھلو دیوی نیتام ہے۔ یہ چھتیس گڑھ سے کانگریس کی راجیہ سبھا کی رکن ہیں۔ راجیہ سبھا میں موجود کچھ دیگر ارکان کے مطابق پھولو دیوی نیتام کا بلڈ پریشر بڑھ گیا تھا جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئیں۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 11:41:52
جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ برسا منڈا جیل سے باہر آ گئے ہیں۔ کثیر تعداد میں ان کے حامیوں نے جیل کے باہر ان کا استقبال کیا اور انھیں لینے کے لیے کلپنا سورین (شریک حیات) بذات خود پہنچیں تھیں۔ ہیمنت سورین کی رِہائی کے بعد کی جو ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں، اس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ بڑی تعداد میں ان کے چاہنے والے نعرہ بازی کر رہے ہیں اور ہیمنت ہاتھ لہرا کر ان کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 11:38:08
آج لوک سبھا میں راہل گاندھی اور راجیہ سبھا میں ملکارجن کھرگے کی تقریر کے درمیان اچانک مائک بند ہونے کا معاملہ پیش آیا جس سے کانگریس چراغ پا نظر آ رہی ہے۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 11:35:00
مہاراشٹر میں جاری اسمبلی کے مانسون اجلاس کے دوران آج (28 جون) نائب وزیر اعلیٰ و وزیر خزانہ اجیت پوار نے 25-2024 کا بجٹ پیش کیا۔ اس بجٹ میں 21 سے 60 سال کی عمر کی اہل خواتین کو 1,500 روپے ماہانہ الاؤنس کی مالی امداد، سویابین و کپاس کی فصل کے لیے کسانوں کو 5 ہزار روپئے فی ہیکٹر بونس اور ہر خاندان کو سال میں 3 سلنڈر مفت دیئے جانے جیسے اعلانات کیے گئے ہیں۔
View more
Fri, 28 Jun 2024 20:37:01
بس اور ماروتی اومنی کے درمیان ہوئی ٹکر میں اومنی پر سوار بھٹکل کے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جبکہ اس کی بیوی زخمی ہوگئی جسے ہوناور اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ حادثہ بھٹکل سے قریب 50 کلو میٹر دور پڑوسی تعلقہ ہوناور کے گیرسوپّا ہائی وے پر جمعہ شام قریب چار بجے پیش آیا۔
View more
Fri, 28 Jun 2024 19:01:48
تعلقہ کے نگر بستی کیری میں ایک راہ چلتی بائک پر راستہ کنارے واقع ایک بڑا درخت گر پڑا، جس کی زد میں بائک پر سوار شوہر اور بیوی آگئے۔ واردات جمعہ کی دوپہر کو پیش آئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy