Sun, 30 Jun 2024 17:13:21
ریزرویشن کو لے کر پورے ملک میں ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ یہ ہنگامہ آرائی اپنا دل کی لیڈر اور مرکزی وزیر مملکت انوپریہ پٹیل کے اس خط سے شروع ہوئی ہے جو انہوں نے حکومت کو لکھا ہے۔ ان کے اس خط کے بعد این ڈی اے میں شامل نشاد پارٹی کے سربراہ سنجے نشاد نے بھی اب ریزرویشن کے مسئلے پر غور کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
View more
Sun, 30 Jun 2024 17:09:17
کرناٹک کے وزیر اعلی سدارمیا نے ہفتہ کو نئی دہلی میں پی ایم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ انہوں نے تین بڑے زیر التواء پانی کے پروجیکٹوں کے لیے مرکز سے منظوری طلب کی جس میں میکے داتو پروجیکٹ بھی شامل ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد بنگلورو اور آس پاس کے رہائشی علاقوں کو پینے کا پانی فراہم کرنا ہے۔
View more
Sun, 30 Jun 2024 12:51:57
ضلع انتظامیہ اور شہری بلدیہ کی جانب سے ڈینگی بخار پر قابو پانے کے تمام دعووں کے باوجود ضلع اتر کنڑا، دکشن کنڑا، اڈپی ضلع اور دھارواڑ ضلع میں ڈینگی کے معاملات میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔
View more
Sun, 30 Jun 2024 12:43:49
کمٹہ سے ایک فالج زدہ مریضہ اور اس کے رشتے داروں کو منگلورو لے جانے والی ایمبولینس نیشنل ہائی وے 66 پر ہوسپٹن کراس کے قریب بے قابو ہو کر الٹ گئی مگر خوش قسمتی کسی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
View more
Sun, 30 Jun 2024 12:08:30
ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر ٹی ٹوینٹی عالمی کپ جیت لیا۔ اس حوالے سے ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔ دریں اثنا، ایک ایک کرکے دو ہندوستانی کرکٹرز نے T20 انٹرنیشنل کرکٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
View more
Sun, 30 Jun 2024 12:03:45
ویراٹ کوہلی نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، ہندوستان نے کینسنگٹن اوول میں کھیلے گئے ایک سنسنی خیز فائنل میں جنوبی افریقہ کو سات رنز سے شکست دے کر ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا۔ 2007 کے چیمپئن ہندوستان نے 176-7 کا اسکور کیا۔ ویراٹ کوہلی (76) نے اس ورلڈ کپ میں اپنی پہلی نصف سنچری بنائی اور اکشر پٹیل نے 47 رنز کی اننگز کھیل کر ہندوستان کو مضبوط اسکور تک پہنچا دیا۔
View more
Sun, 30 Jun 2024 11:55:37
ایک ارب 40 کروڑ ہندوستانیوں کی دعاؤں اور توقعات پر پورا اترتے ہوئے روہت شرما کی قیادت والی ٹیم نے ہفتہ کو اتحاد، ہمت اور تحمل کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دلچسپ مقابلے میں جنوبی افریقہ کو سات رن سے شکست دے کر 17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔
View more
Sun, 30 Jun 2024 11:45:10
ہریانہ پولیس نے حال ہی میں 6000 کانسٹیبل کے عہدوں پر بھرتی کا اعلان کیا تھا۔ ان آسامیوں کے لیے درخواست کا لنک کھول دیا گیا ہے۔ امیدوار اس بھرتی کے امتحان کے لیے ایک بار پھر درخواست دے سکتے ہیں۔ ہریانہ اسٹاف سلیکشن کمیشن نے ان بھرتیوں کے لیے دوبارہ اشتہار جاری کیا ہے۔ یہ آسامیاں گروپ سی کے لیے ہیں اور ان کے لیے مرد اور خواتین دونوں ہی درخواست دے سکتے ہیں۔
View more
Sun, 30 Jun 2024 11:42:14
جنتا دل یو نے بہار کے لیے خصوصی ریاست کے درجہ کا مطالبہ ایک بار پھر کیا ہے، جس کے بعد کانگریس نے آج سوال کیا کہ کیا وزیر اعلیٰ نتیش کمار اس مطالبہ سے متعلق اپنی کابینہ سے قرارداد پاس کرانے کی ہمت دکھائیں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy