Tue, 02 Jul 2024 10:53:30
کانگریس رکن پارلیمنٹ منیش تیواری نے پیر کے روز لوک سبھا میں صدر جمہوریہ کے خطاب پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یکم جولائی سے نافذ تین نئے مجرمانہ قوانین ملک میں پولیس راج والا ماحول پیدا کر دیں گے، اس لیے ان پر پارلیمنٹ میں اور جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی میں پھر سے غور و خوض ہونا چاہیے۔ منیش تیواری نے کہا کہ یکم جولائی سے انڈین جیوڈیشیل کوڈ سمیت تینوں نئے مجرمانہ قوانین نافذ ہو گئے ہیں۔ فوجدار
View more
Tue, 02 Jul 2024 10:49:40
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے صدر جمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تجویز پیش کرتے ہوئے پی ایم مودی اور بی جے پی کو شدید الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان
View more
Mon, 01 Jul 2024 20:32:47
شموگہ سے بھٹکل آنے والی سرکاری بس ہوس نگر کے قریب نگرا گھاٹ پر ایک منی لاری سے ٹکراکر اُلٹ گئی اور ایک آم کے درخت کے سہارے لٹک کر جام ہوگئی جس کے نتیجے میں بس پر سوار تمام 67 مسافر معمولی زخموں کے ساتھ بال بال محفوظ رہ گئے۔ حادثہ ضلع شموگہ کے آئینور سے آگے نگرا گھاٹ پر پیر دوپہر قریب تین بجے پیش آیا۔
View more
Mon, 01 Jul 2024 20:01:06
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اس وقت عدالتی حراست میں ہیں۔ انھیں جیل سے رِہائی ملنے والی تھی، لیکن اس سے عین قبل سی بی آئی نے انھیں گرفتار کر لیا اور پھر عدالت میں پیش کر ان کی امیدواروں پر پانی پھیر دیا۔ آبکاری پالیسی میں مبینہ گھوٹالہ سے متعلق بدعنوانی معاملے میں ملزم کیجریوال پر سی بی آئی کا شکنجہ کس گیا ہے۔ حالانکہ اب اس معاملے پر وزیر اعلیٰ نے دہلی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے۔
View more
Mon, 01 Jul 2024 19:47:29
تین نئے فوجداری قوانین کے نافذہونے کے ساتھ ہی، حزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ نے پیر کو مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نئے فوجداری قوانین فطرت کے لحاظ سے نقصان دہ ہیں اور نفاذ میں سخت گیر ہوں گے۔
View more
Mon, 01 Jul 2024 19:29:12
دہلی کی ساکیت عدالت نے نرمدا بچاؤ آندولن کارکن میدھا پاٹکر کو ہتک عزت کے مقدمے میں پانچ ماہ قید اور 10 لاکھ روپئے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ ساکیت عدالت نے گزشتہ ماہ مئی میں ہی میدھا پاٹکر کو مجرمانہ ہتک عزت کیس میں مجرم قرار دیا تھا۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے میدھا پاٹکر کے خلاف ہتک عزت کے معاملے میں مقدمہ درج کرایا تھا
View more
Mon, 01 Jul 2024 18:25:49
پونے پورش معاملے میں نابالغ ملزم کی رہائی سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف مہاراشٹر پولیس اب سپریم کورٹ جانے والی ہے۔ ریاست کی ایکناتھ شندے حکومت نے پولیس کو اس کی اجازت دے دی ہے۔ 25 جون کو بامبے ہائی کورٹ نے مجرم کو نابالغ حراستی مرکز سے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے ملزم کو جیل میں رکھنے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے جوینائل جسٹس بورڈ کے فیصلے کو تبدیل کر دیا تھا اور ملزم کو فوری رہا کرنے
View more
Mon, 01 Jul 2024 18:23:28
اٹھارہویں لوک سبھا کے لیے منتخب اراکین میں سے ایک انجینئر عبدالرشید شیخ اب تک لوک سبھا رکن کی شکل میں حلف نہیں لے سکے ہیں۔
View more
Mon, 01 Jul 2024 17:49:05
عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے۔ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی بھی اس میں نظر آرہے ہیں۔ اس ویڈیو میں سنجے سنگھ نے یہ بھی لکھا ہے کہ انڈیا الائنس نے پارلیمنٹ میں زبردست مظاہرہ کیا۔ سی ایم اروند کیجریوال کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔ اپوزیشن لیڈروں کو جیلوں میں ڈالنا بند کریں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy