Thu, 04 Jul 2024 11:21:32
اپوزیشن جماعتوں کے انڈیا گروپ کی نوجوانوں کی تنظیم بھارتیہ یوتھ فرنٹ نے کہا کہ میڈیکل کے داخلے کے امتحان نیٹ ۔یو جی میں بڑی دھاندلی ہوئی ہے جس کی وجہ سے لاکھوں طلباء کے مستقبل سے کھلواڑ ہوا ہے لہٰذا اس کی جامع تحقیقات کرائی جائے اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
View more
Thu, 04 Jul 2024 11:18:44
وزارت دفاع نے اگنی ویر اجے سنگھ کی موت کے بعد ان کے کنبہ کو کوئی امداد نہ ملنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک ان کے کنبہ کو 98 لاکھ روپے سے زیادہ کی ایکس گریشیا رقم مل چکی ہے اور باقی رقم بھی تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد دی جائے گی۔
View more
Thu, 04 Jul 2024 11:14:49
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے گزشتہ روز ’اگنی ویر‘ کا معاملہ زور و شور سے اٹھایا تھا اور کہا تھا کہ نہ تو انھیں شہید کا درجہ ملتا ہے اور نہ ہی کوئی معاوضہ دیا جاتا ہے۔ راہل گاندھی کے اس بیان کو مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جھوٹ پر مبنی قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ شہید ہونے والے اگنی ویروں کو ایک کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔ اب اس تعلق سے کانگریس نے ایک ویڈیو پیغام جاری کر انکشاف کیا
View more
Thu, 04 Jul 2024 11:05:01
پارلیمانی اجلاس میں حزب اختلاف کے لیڈران لگاتار عوامی ایشوز اٹھا رہے ہیں اور برسراقتدار طبقہ پر جواب دینے کے لیے دباؤ بنا رہے ہیں۔ اس کے باوجود نہ تو لوک سبھا میں اور نہ ہی راجیہ سبھا میں وزیر اعظم مودی نے اپوزیشن کے سوالوں کا جواب دیا۔
View more
Thu, 04 Jul 2024 10:58:34
راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے آج منی پور کے بارے میں یہ دعویٰ کیا کہ وہاں تشدد کم ہو رہا ہے اور حالات معمول پر آ رہے ہیں۔ ان کے اس بیان پر کانگریس نے سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس کے رکن راجیہ سبھا و جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ پی ایم مودی کا منی پور میں تشدد کم ہونے کا دعویٰ حقیقت کے بالکل برعکس ہے۔ وہ آج تک منی پور نہیں گئے، انہیں منی پور پر راجیہ سبھا میں بولنے پر مجبور ہو
View more
Wed, 03 Jul 2024 19:56:53
دہلی ہائی کورٹ نے وقف بورڈ میں تقرریوں سے متعلق مبینہ بے ضابطگیوں پر منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار دو لوگوں کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ اس معاملے میں عآپ کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کا نام بھی شامل ہے۔ جسٹس سوتنتر کانت شرما نے ملزم ذیشان حیدر اور داؤد ناصر کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ ان دونوں کو ای ڈی نے نومبر 2023 میں گرفتار کیا تھا۔
View more
Wed, 03 Jul 2024 19:46:44
سپریم کورٹ نے آج منی پور کہا کہ ہم منی پور حکومت پر بھروسہ نہیں کرتے اور ایک کیس کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا جس میں ایک زیر سماعت ملزم کو صرف اس بناء پر طبی جانچ کیلئے نہیں لے جایا گیا کیونکہ اس کا تعلق کوکی برادری سے تھا۔
View more
Wed, 03 Jul 2024 19:37:26
آسام میں برہم پترا اور اس کی معاون ندیوں کا پانی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے اور ریاست کو مسلسل سیلاب کے شدید بحران کا سامنا ہے۔ سیلاب کے باعث 23 اضلاع میں 11.50 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ یہ اطلاع ایک سرکاری رپورٹ میں دی گئی ہے۔ اس سال ریاست میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور طوفان کے واقعات میں جان گنوانے والوں کی تعداد 48 ہو گئی ہے۔
View more
Wed, 03 Jul 2024 19:33:24
مدھیہ پردیش کے اندور میں ایک آشرم کے 5 بچوں کی موت سے ہنگامہ پیدا ہو گیا ہے۔ معاملہ ملہار گنج تھانہ حلقہ واقع آشرم کا ہے جہاں نہ صرف 5 بچوں کی موت ہو گئی ہے، بلکہ 38 بچے اسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اس آشرم کا نام ’شری یُگ پرُش دھام آشرم‘ ہے جہاں 5 معذور بچوں کی اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد موت واقع ہو گئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy