Thu, 04 Jul 2024 17:27:25
ہندوستان میں فضائی آلودگی کے حوالے سے ایک رپورٹ میں چونکا دینے والا انکشاف کیا گیا ہے۔ جمعرات کو جاری ہونے والی ’لانسیٹ رپورٹ‘ کے مطابق ہندوستان کے 10 بڑے شہروں میں ہر 100 میں سے 7 اموات زہریلی ہوا کی وجہ سے ہوتی ہیں اور اس وقت ہندوستان میں 10 ہزار لوگوں کی جان بچانے کے لیے اہم اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
View more
Thu, 04 Jul 2024 17:24:41
بہار میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے لیکن بارش کی اس شروعات کے قبل سے پلوں کے گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بہار کے بیشتر اضلاع سے پل ٹوٹنے یا اس کی بنیادیں گرنے کی مسلسل خبریں آتی رہتی ہیں۔ بہار میں پلوں کے مسلسل گرنے کا یہ معاملہ اب سپریم کورٹ میں پہنچ گیا ہے۔ اس تعلق سے سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کی ایک درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں سپریم کورٹ سے اسٹرکچرل آڈٹ کرانے کا حکم دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 04 Jul 2024 17:18:30
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے عین قبل ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے کانگریس پارٹی نے پرتبھا شندے کو مہاراشٹر کانگریس کا نائب صدر مقرر کیا ہے۔ یہ تقرری بدھ کو کی گئی ہے۔ انتخابات سے عین قبل کانگریس پارٹی نے خصوصی حکمت عملی کے تحت پرتبھا شندے کو ریاستی نائب صدر مقرر کیا ہے۔
View more
Thu, 04 Jul 2024 17:15:09
راجستھان کے وزیر زراعت کروڑی لال مینا نے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے جئے پور میں منعقدہ ایک تقریب سے استعفیٰ کا اعلان کیا۔ کروڑی لال مینا راجستھان کی بھجن لال حکومت میں کابینہ کے وزیر ہیں۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے جمعرات کو جے پور میں منعقد ایک پروگرام میں کہا کہ وزیر اعلیٰ بھجن لال نے انہیں استعفیٰ دینے سے منع کیا تھا لیکن انہوں نے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
View more
Thu, 04 Jul 2024 17:11:01
جنسی ہراسانی کے ایک معاملے میں سپریم کورٹ نے اتر پردیش کی حکومت پر سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔ کورٹ نے کہا کہ عدالت صرف تفریح کے لیے کوئی حکم جاری نہیں کرتی۔ عدالت نے حکم کی تعمیل نہ کرنے کو انتہائی لاپرواہی سے تعبیر کیا اور کہا کہ وہ ریاست کے ہوم سکریٹری کو طلب کرے گی۔
View more
Thu, 04 Jul 2024 12:31:26
شہر کے قلب میں واقع کینّی مولکی میں پٹرول بنک کے پاس پارک کی گئی موٹر بائک کے ڈوم میں سانپ پائے جانے سے بائک رائڈر کے اوسان خطا ہوگئے ۔
View more
Thu, 04 Jul 2024 12:25:25
ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے سرکیولر کے مطابق 25 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے جس میں اتر کنڑا اور دکشن کنڑا کے ضلع ایس پی بھی شامل ہیں ۔
View more
Thu, 04 Jul 2024 12:14:36
مہاراشٹرا کے بعض حصوں میں زیکاوائرس کے بعض کیسس رپورٹ ہونے کے بعد مرکزی وزارتِ صحت نے چہارشنبہ کے دن تمام ریاستوں کو اڈوائزری جاری کی کہ وہ صورتحال پر مسلسل نظررکھیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy