Wed, 03 Jul 2024 12:08:22
وپی کے ہاتھرس میں ایک مذہبی تقریب (بھولے بابا کا ستسنگ) کے دوران زبردست بھگدڑ مچ گئی جس کے سبب۱۲۰؍ سے زائد افراد ہلاک ہو گئے جبکہ کئی سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال داخل کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 03 Jul 2024 12:02:34
ناؤلہ کے بھوشی ڈیم سانحہ میں غرق ہونےوالے۴؍ سالہ عدنان انصاری کی لاش مل مل گئی اوراس کی بھی تدفین عمل میں آگئی۔ اس سے قبل غرقابی سانحہ میں ہلاک ہونےوالے ایک ہی خانوادہ کے ۵؍میں سے۳؍افراد کی اتواراور پیر کی درمیانی شب اور ۷؍سالہ عمیرہ اور ۴؍سالہ عدنان کی پیر کو بعد نمازعشاء جامع مسجد قبرستان سیدنگر (پونے) میں تدفین عمل میں آگئی۔جلوس جنازہ میں سیدنگر کے علاوہ پونےکےمختلف علاقوں کے مسلمانوں نےکثی
View more
Wed, 03 Jul 2024 11:59:45
پیپر لیک پر بحث سڑکوں سے پارلیمنٹ تک شدت اختیار کر چکی ہے۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کےرکن راجیہ سبھا راگھو چڈھا نے منگل کو راجیہ سبھا میں این ای ای ٹی اور دیگر مسابقتی امتحانات کے لیک ہونے کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ پیپر لیکس اور بے ضابطگیوں کی وجہ سے ملک کے 35 لاکھ بچوں کا مستقبل تاریک ہے۔ انہوں نے پیپر لیک کیس کو ملک کا دوسرا آئی پی ایل قرار دیا۔
View more
Wed, 03 Jul 2024 11:52:37
وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ (این ای ای ٹی) کے پیپر لیک معاملے میں نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ حکومت اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے انتہائی سنجیدہ ہے۔
View more
Wed, 03 Jul 2024 11:49:03
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی لگاتار وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ آج جب وزیر اعظم کو بولنے کا موقع ملا تو انھوں نے بھی راہل گاندھی کو ہدف بنایا اور ایک موقع پر انوراگ کشیپ کے مشہور فلم ’گینگس آف واسع پور‘ کے مشہور ڈائیلاگ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج ملک ان سے کہہ رہا ہے، تم سے نہ ہو پائے گا۔‘‘ پی ایم مودی کے اس بیان پر اب کانگریس صد
View more
Wed, 03 Jul 2024 11:45:50
لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی لگاتار ایوانِ زیریں میں عوامی ایشوز اٹھا رہے ہیں۔ نیٹ امتحان گھوٹالہ کو لے کر لوک سبھا میں بحث کا مطالبہ بھی وہ کئی بار کر چکے ہیں۔ اب راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی کو باضابطہ ایک خط لکھا ہے جس میں گزارش کی گئی ہے کہ وہ بدھ کے روز لوک سبھا میں نیٹ معاملے پر بحث کرائیں۔
View more
Wed, 03 Jul 2024 11:38:32
مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے بیان کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے راہل گاندھی کے بیان کو ہندوتوا کی توہین ماننے سے انکار کر دیا اور کہا ہے راہل گاندھی نے اپنے بیان میں کچھ بھی غلط نہیں کہا ہے۔
View more
Wed, 03 Jul 2024 11:35:53
دہلی میں ہوئی شدید بارش کی وجہ سے 11 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ ان کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپئے کا معاضہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے دہلی کانگریس کے ایک وفد نے آج نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی) کی کارگزار صدر وجیہ بھارتی سایانی سے ملاقات کی ہے۔
View more
Wed, 03 Jul 2024 11:31:00
بہار میں پلوں کے مسلسل منہدم ہونے کے واقعات کے بعد ریاستی حکومت نے جانچ کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ حکومت کے محکمہ تعمیرات کے وزیر اشوک چودھری نے کہا ہے کہ محکمہ نے ریاست کے مختلف حصوں سے پُل گرنے کے حالیہ واقعات کی جانچ کے لیے چیف انجینئر کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی ان پلوں کے گرنے کی وجوہات کا تجزیہ کرے گی اور ضروری اصلاحی کارروائی کی سفارش کرے گی۔ یہ اعلیٰ
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy