ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    دہلی-این سی آر میں موسلا دھار بارش

    دہلی-این سی آر میں موسلا دھار بارش

    Thu, 04 Jul 2024 18:47:55 
    دہلی-این سی آر میں بدھ سے بارش جاری ہے۔ بدھ سے شروع ہونے والی بارش آج بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ بارش سے گرمی سے کافی راحت ملی ہےبدرا دہلی-این سی آر میں موسلا دھار بارش، راجدھانی رات بھر بھیگ گئی، اگلے چند دنوں تک کوئی راحت نہیں دہلی بارش: دہلی میں بارش کی وجہ سے گرمی بڑھ گئی۔
    راہل گاندھی کے گھر کے باہر بڑھائی گئی سیکورٹی

    راہل گاندھی کے گھر کے باہر بڑھائی گئی سیکورٹی

    Thu, 04 Jul 2024 18:43:52 
    لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے گھر کے باہر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ انٹیلی جنس ان پٹ کے بعد کانگریس کے سابق قومی صدر کے گھر کے باہر یہ سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ سینئر حکام نے بدھ کے روز کہا کہ دائیں بازو کے گروپوں کی جانب سے ممکنہ خطرے کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات موصول ہوئی ہیں۔
    این ای ای ٹی یو جی امتحان دوبارہ نہ کرانے کا مطالبہ: سپریم کورٹ پہنچے طلبہ

    این ای ای ٹی یو جی امتحان دوبارہ نہ کرانے کا مطالبہ: سپریم کورٹ پہنچے طلبہ

    Thu, 04 Jul 2024 18:36:09 
    )  گجرات میں این ای ای ٹی یو جی پاس کرنے والے 50 سے زیادہ امیدواروں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ ان میں سے بہت سے اول درجہ پانے والے ہیں۔ امیدواروں نے ایک عرضی دائر کی ہے جس میں عدالت عظمیٰ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مرکز اور نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کو متنازعہ امتحان کو منسوخ کرنے سے روکنے کے لیے ہدایات جاری کرے۔
    ہیمنت سورین تیسری بار بنے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ، ایک سادہ تقریب میں گورنر نے دلایا حلف

    ہیمنت سورین تیسری بار بنے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ، ایک سادہ تقریب میں گورنر نے دلایا حلف

    Thu, 04 Jul 2024 18:29:05 
    جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے کارگزار صدر ہیمنت سورین نے ایک بار پھر وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا ہے۔ ہیمنت سورین نے 154 دنوں کے بعد ایک بار پھر یہ ذمہ داری سنبھالی ہے۔ راج بھون میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں گورنر سی پی رادھا کرشنن نے انہیں عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ ہیمنت سورین تیسری بار جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ بنے ہیں۔ بدھ (3 جولائی) کو چمپئی سورین نے وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
    بہار: ایک ہی دن میں4 پُل منہدم، کئی گا ؤں متاثر،15 دن میں9   پُل  منہدم ہوچکے ہیں

    بہار: ایک ہی دن میں4 پُل منہدم، کئی گا ؤں متاثر،15 دن میں9 پُل منہدم ہوچکے ہیں

    Thu, 04 Jul 2024 18:04:26 
    ریاست بہار کے مختلف حصوں میں چھوٹے بڑے پل کے منہدم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ واقعہ سیوان اور سارن ضلع کا ہے جہاں 24 گھنٹے کے اندر چار پل گر گئے۔ پچھلے 15دن میں 8سے10پل منہدم ہوچکے ہیں۔
     اترپردیش : حج سے لوٹ رہے  5  افراد سڑک حادثے میں جاں بحق

    اترپردیش : حج سے لوٹ رہے 5 افراد سڑک حادثے میں جاں بحق

    Thu, 04 Jul 2024 17:59:28 
    اترپردیش کے رام پور میں ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں 5 افراد کی موت ہوئی ہے۔ مہلوکین میں حاجی اشرف (65)، ان کے تین بیٹے کھپے علی (42)، عارف علی (24) اور انتخاب علی (20 )، اور کار کا ڈرائیور احسن (32 )شامل ہیں۔ مہلوک حاجی اشرف کی اہلیہ اور ان کے چوتھے بیٹھے آصف علی شدید زخمی ہیں جنہیں فوری علاج کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
    ہاتھرس: سانحہ کیلئے حکومت ذمہ دار ہے، اکھیلش یادو کی حکومت پر تنقید

    ہاتھرس: سانحہ کیلئے حکومت ذمہ دار ہے، اکھیلش یادو کی حکومت پر تنقید

    Thu, 04 Jul 2024 17:56:52 
    سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے بدھ کو کہا کہ ہاتھرس میں ہو نے والے  سانحہ کیلئے پوری حکومت اور انتظامیہ کی لاپروائی ذمہ دار ہے۔
    ہاتھرس حادثے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل انکوائری کمیشن تشکیل

    ہاتھرس حادثے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل انکوائری کمیشن تشکیل

    Thu, 04 Jul 2024 17:52:37 
    ہاتھرس میں پیش آئے حادثے کی عدالتی تحقیقات کے لیے الہ آباد ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس برجیش کمار سریواستو (II) کی صدارت میں تین رکنی عدالتی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا گیا ہے۔
    راہل گاندھی نے دہلی میں مزدوروں سے کی ملاقات، زمین پر بیٹھ کر سنے مسائل، تعمیراتی کام بھی کئے

    راہل گاندھی نے دہلی میں مزدوروں سے کی ملاقات، زمین پر بیٹھ کر سنے مسائل، تعمیراتی کام بھی کئے

    Thu, 04 Jul 2024 17:42:45 
    کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی آج  اچانک دہلی کے جی ٹی بی نگر پر پہنچ کر وہاں مزدوروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے زمین پر بیٹھ کرمزدوروں سے ان کے مسائل بھی سنے اور ان کے ساتھ کام بھی کیے۔ راہل گاندھی کی مزدوروں سے ملاقات کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں راہل گاندھی مزدروں کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر ان سے بات چیت کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔