Sat, 06 Jul 2024 12:04:25
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو ضمانت نہ ملنے اور ان کے معاملے کی سماعت بار بار ملتوی ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے ۱۵۷؍ معروف وکلاء نے چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) ڈی وائی چندرچڈ کو ایک میمورنڈم نما خط بھیجا ہے۔
View more
Sat, 06 Jul 2024 11:54:51
ٹیلی کوم کمپنیوں کی جانب سے فون کال کی شرح میں اضافہ پر کانگریس نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیراعظم مودی پر سوال قائم کئے ہیں۔
View more
Sat, 06 Jul 2024 11:41:02
سرکاری افسران کی تعیناتی کے سلسلے میں ایک زمانے سے یہ عام اصول چلتا آیا ہے کہ کسی بھی ضلع میں ڈپٹی کمشنر یا ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کے طور پر ان کا تبادلہ کیا جاتا ہے تو انہیں وہاں پر کم از کم دو سال تک خدمات انجام دینے کا موقع ملنا چاہیے ۔ مگر اب میعاد کار پوری ہونے سے پہلے ہی افسران کا تبادلہ کرنے کی روایت چل پڑی ہے جس کے تحت ایک سال کا عرصہ بھی پورا کرنے سے پہلے ہی ان کا تبادلہ کیا جا رہا ہے ۔
View more
Sat, 06 Jul 2024 11:29:23
پچھلے دو تین دنوں سے برس رہی موسلا دھار بارش کی وجہ سے انکولہ تعلقہ کے نالے اور تالاب بھر کر ابلنے لگے اور کئی مقامات پر برسات کا پانی رہائشی علاقوں میں گھس گیا جس سے عام زندگی کے معمولات درہم برہم ہوگئے ۔
View more
Sat, 06 Jul 2024 11:24:09
ہاتھرس ضلع میں ستسنگ کے دوران 121 افراد کی موت کے معاملہ کی ایس آئی ٹی نے جانچ پوری کرکے رپورٹ سرکار کو سونپ دی ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حالانکہ 24گھنٹے میں رپورٹ طلب کی تھی لیکن بارش اور راحت رسانی کی وجہ سے رپورٹ مکمل نہیں ہو سکی تھی۔
View more
Sat, 06 Jul 2024 11:18:51
برطانوی عام انتخابات میں رشی سونک کی برسراقتدار کنزرویٹو پارٹی کو شرمناک شکست ملی ہے جبکہ لیبر پارٹی نے تاریخی فتح حاصل کرلی ہے۔ برطانیہ کے ہائوس آف کامنس یعنی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے لئے ہونے والے انتخابات میں لیبر پارٹی کو رجحانات کے مطابق 650 میں سے400 سے زائد سیٹیں ملتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
View more
Sat, 06 Jul 2024 11:14:26
دکشن کنڑا اور اڈپی ضلع میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال ڈینگی کے معاملات میں دوگنا اضافے کے پیش نظر اس کی روک تھام کے لئے اقدامات تیز کر دئے گئے ہیں ۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر منگلورو کے وینلاک اسپتال میں ڈینگی مریضوں کے لئے اسپیشل وارڈ محفوظ کیا گیا ہے ۔
View more
Fri, 05 Jul 2024 18:50:36
ضلع اُترکنڑا میں جمعرات سے جاری زوردار بارش کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا، جس کو دیکھتے ہوئے بھٹکل ہوناور اور کمٹہ میں آج جمعہ کو تمام اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا، اب اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے بارش کے زوردار سلسلے کو دیکھتے ہوئے کل سنیچر کو بھی بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ کے ساتھ کاروار میں بھی تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔
View more