Sun, 07 Jul 2024 10:59:02
ٹریفک پولیس نے آنکھوں کو چکا چوند کرنے والی تیز روشنی کی ہیڈ لائٹس استعمال کرنے والی موٹر گاڑیوں کے خلاف ریاستی گیر پیمانے پر کارروائی شروع کی ہے جس کے تحت پہلے پانچ کے دوران 5 ہزار معاملے درج کیے گئے ۔
View more
Sat, 06 Jul 2024 20:01:46
بھٹکل میں آج اتوارکو صبح سے شام تک زبردست بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں ندی نالے بھر کر اُبل رہے ہیں ، نشیبی علاقوں میں تو پانی بھر کر کئی علاقے تالاب میں تبدیل ہوگئے ہیں، مگر فراز کے علاقوں میں بھی جگہ جگہ پانی بھرجانے سے عوام میں تشویش پائی جارہی ہے۔ رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے پر پانی گھٹنوں تک جمع ہوجانے سے ٹریفک نظام بری طرح متاثر ہوا ہے اور شام کو یہاں ٹریفک نظام کی بحالی ک
View more
Sat, 06 Jul 2024 19:57:02
بھٹکل تعلقہ میں بھاری برسات کی وجہ سے نیشنل ہائی وے کوالٹی ہوٹل کے بالمقابل پہاڑی پر واقع سرکاری اسکول کی زمین کھسکنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل نیشنل ہائی وے کی تعمیر کے لئے پہاڑی کی کٹائی کے دوران ہریجن کیری کوٹا جگٹیشورا مندر کی دیوار پہلے ہی کھسک چکی ہے ، مگر اب اس مندر کے قریب واقع سرکاری پرائمری اسکول بھی کھسک کر زمین بوس ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔
View more
Sat, 06 Jul 2024 18:43:36
مغربی بنگال میں میں ایک بار پھر چوری کے شبہ میں ایک نوجوان کے ساتھ ہجومی تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔یہ واقعہ ہوڑہ ضلع کے بانکڑہ میں پیش آیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق زخمی نوجوان کو مشتعل ہجوم سے بچانے کے بعد ہوڑہ کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
View more
Sat, 06 Jul 2024 18:20:33
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے ہفتہ کو ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ اس ویڈیو میں سنیتا کیجریوال دعویٰ کر رہی ہیں کہ آندھرا پردیش کے ایک رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کو ای ڈی نے ہراساں کیا، اس لیے انہوں نے اپنے بیٹے کو بچانے کے لیے اروند کیجریوال کے خلاف جھوٹا بیان دیا۔ سنیتا کیجریوال نے دو منٹ 18 سیکنڈ کے ویڈیو میں ای ڈی پر سنگین الزامات بھی لگائے ہیں۔
View more
Sat, 06 Jul 2024 18:12:23
ملک میں 18ویں لوک سبھا کی تشکیل کے بعد اب مودی حکومت اپنی تیسری مدت کا پہلا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے۔ مرکزی بجٹ 2024 کی تاریخوں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔
View more
Sat, 06 Jul 2024 17:37:10
کرناٹک کی کانگریس حکومت کی طرف سے میسور وکے ڈپٹی کمشنر کے وی راجندر کے تبادلے نے سیاسی تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ میسور واربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم یو ڈی اے) میں سائٹ الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں سے متعلق گھوٹالے کو بے نقاب کرنے کی وجہ سے مسٹر راجندر کا ڈپٹی کمشنر کے عہدے سے تبادلہ کردیا گیا ہے۔
View more
Sat, 06 Jul 2024 17:33:21
کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے نیٹ یوجی کونسلنگ ملتوی ہونے کی خبر پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے مرکز کی مودی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم لایکس پر لکھا، ’’پورا نیٹ-یوجی کا معاملہ ہر دن بدتر ہوتا جا رہا ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر تعلیم اس معاملہ میں کتنے نااہل اور غیر حساس ہیں۔ ہمارے لاکھوں نوجوانوں کا مستقبل ان کے ہاتھوں میں بالکل بھی محفوظ نہیں ہے۔‘‘
View more
Sat, 06 Jul 2024 17:26:46
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی آج گجرات دورہ پر ہیں۔ احمد آباد میں انھوں نے آج کانگریس کارکنان سے ملاقات کی اور پھر پارٹی کارکنان کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی کے ساتھ ساتھ بی جے پی پر بھی شدید حملے کیے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy