منگلورو 25 / ستمبر (ایس او نیوز) محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق سکلیشپور اور سبرامنیا روڈ کے درمیان گھاٹ سیکشن میں برقی لائن کا کام چلنے کی وجہ سے 15 دسمبر تک لائن بلاک لگانے کی ساؤتھ ویسٹرن ریلوے کی تجویز کو وزارت ریلوے کی جانب سے منظوری دے دی گئی ہے ۔ اس کی وجہ سے اس لائن پر دن کے وقت چلنے والی کئی ٹرینوں کی منسوخی میں توسیع کردی گئی ہے ۔
دن میں دوڑنے والی جن ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا ہے ان میں ہفتے میں تین مرتبہ چلنے والی ٹرین نمبر 16515 یشونت پور- کاروار ٹرین بھی شامل ہے، جو 15 دسمبر تک منسوخ رہے گی، اور ٹرین نمبر 16516 کاروار- یشونت پور ٹرین 16 دسمبر تک منسوخ رہے گی ۔
اس کے علاوہ ٹرین نمبر 16539 یشونت پور- منگلورو جنکشن ہفتہ وار ٹرین 13 دسمبر تک منسوخ رہے گی، جب کہ ٹرین نمبر 16540 منگلورو جنکشن-یشونت پور ہفتہ وار ٹرین 14 دسمبر تک منسوخ رہے گی ۔ ٹرین نمبر 16575 یشونت پور- منگلورو جنکشن ایکسپریس وے جنکشن 14 دسمبر تک منسوخ رہے گی، اور ٹرین نمبر 16576 منگلورو جنکشن - یشونت پور گومٹیشورا ایکسپریس 15 دسمبر تک منسوخ رہے گی ۔